ETV Bharat / state

تلنگانہ میں برسراقتدار آنے پر وزیراعلی کا فیصلہ کانگریس قیادت کرے گی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2023, 2:28 PM IST

صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے اتوار کو حیدرآباد میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہا کہ کانگریس کا منشور چار کروڑ عوام کو آزادی اور مساوی ترقی کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کی جانب سے وزیراعلی کے کیمپ آفس پرگتی بھون کا نام تبدیل کرتے ہوئے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر بھون کر دیا جائے گا۔ Telangana Assembly Elections 2023

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی کے تلنگانہ میں برسراقتدار آنے پر وزیراعلیٰ کون ہوگا اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے سکریٹریٹ میں ایک عوامی دربار منعقدکیاجائے گاجس میں عوامی مسائل حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے اتوار کو حیدرآباد میں صحافت سے ملاقات پروگرام کے موقعے پر کہا کہکانگریس کا منشور چار کروڑ عوام کو آزادی اور مساوی ترقی کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کی جانب سے وزیراعلی کے کیمپ آفس پرگتی بھون کا نام تبدیل کرتے ہوئے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر بھون کر دیا جائے گا۔ یہ کہتے ہوئے کہ کانگریس پارٹی موجودہ تاریخی عمارات کو منہدم کرنے اور نئی عمارتیں تعمیر کرنے کی پالیسیوں کو روکے گی، انہوں نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی برسر اقتدار آتی ہے تو تعلیم، ملازمت اور روزگار کے مواقع میں دنیا سے مسابقت کرنے کے اقدامات بھی کئے جائیں گے اور بجٹ کو ایف آر بی ایم کے اصولوں کے مطابق خرچ کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس فوری اہم مسائل اور ضروریات پر توجہ دے گی۔ریونت ریڈی نے کئی سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو پچھلے دس سالوں میں مساوی ترقی کے مواقع نہیں ملے جس کی وہ خواہش کرتے تھے۔ بی آر ایس جھوٹی معلومات پھیلا رہی ہے کہ اگر کانگریس آئی تو بجلی نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ موجودہ بجلی کانگریس کی حکومت والی ریاست چھتیس گڑھ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے سہارا افرادکی مدد کرنا سماجی ذمہ داری ہے اور سماجی ذمہ داری کو پورا کرنا کانگریس کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کانگریس اقتدار میں آئے گی تو کسانوں کا دو لاکھ روپے کا قرض معاف کر دے گی، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد پبلک سروس کمیشن کو ختم کر دیا جائے گا اور یو پی ایس سی کی طرز پر ملازمتوں کو پُرکرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ ریونت ریڈی نے واضح کیا کہ کانگریس کی پالیسی آمدنی میں اضافہ اور اسے غریبوں میں تقسیم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ ماہ کی 30 تاریخ کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 110 حلقوں پر ضمانت سے محروم ہوگی۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں زعفرانی جماعت ریاست میں 105 حلقوں پرضمانت سے محروم ہوئی تھی۔

انہوں نے سوال کیا کہ جس پارٹی کے پاس ریاست میں ضمانت بھی نہیں ہے وہ ایک بی سی شخص کو وزیراعلیٰ کیسے بنا سکتی ہے؟ ریونت ریڈی نے کہا کہ اگر ملک کی دس ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے تو صرف ایک ریاست میں ایک او بی سی وزیر اعلی ہے۔ بی جے پی کہہ رہی ہے کہ ایک بی سی شخص کو وزیر اعلی بنایا جائے گا، وہ اس حقیقت پر توجہ نہیں دے رہی ہے کہ کانگریس بی سی ذاتوں کی مردم شماری کا مطالبہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بی سی ذاتوں کی مردم شماری نہیں کرسکتی وہ کس طرح بی سی کو وزیر اعلیٰ بنائے گی؟ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کانگریس کسانوں کو مفت بجلی دینے والی پہلی پارٹی ہے۔ وزیراعلی چندر شیکھر راو تلنگانہ میں کی گئی ترقی کی بات کرکے ووٹ مانگنے کے موقف میں نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے انتخابی منشور جاری کیا

تلنگانہ میں کانگریس کے برسر اقتدار آنے پر کیمپ آفس کا نام بدل دیا جائے گا: راہل گاندھی

کانگریس اور بی جے پی دونوں کی دکانیں تین دسمبر کو بند ہوگی: کے سی آر

وہیں ریونت ریڈی نے ایک بار پھر کہا کہ بی آر ایس کا کہنا ہے کہ وہ ریاست میں 24 گھنٹے بجلی فراہم کر رہی ہے لیکن وہ حقیقت یہ ہے کہ بی آرایس ریاست میں کسانوں کو صرف 8 تا 10 گھنٹے بجلی فراہم کر رہی ہے۔ بی آر ایس کے متعارف کردہ دھرانی پورٹل کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر اراضیات پر قبضہ ہوا ہے۔ چندرشیکھرراو خاندان پر دھرانی پورٹل کے ذریعہ ڈیڑھ لاکھ ایکڑاراضیات کو لوٹنے کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو کانگریس پارٹی کے خلاف صریحا جھوٹ بول رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.