ETV Bharat / state

Rajanna Sircilla Road Accident تلنگانہ میں آر ٹی سی بس کی اسکول بس کو ٹکر، تیس اسکولی طلبہ زخمی

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 2:02 PM IST

تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں 30 اسکولی طلبہ زخمی ہو گئے۔ جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Road Accident in Telangana

تلنگانہ میں آر ٹی سی بس کی اسکول بس کو ٹکر، 30 اسکولی طلبہ زخمی
تلنگانہ میں آر ٹی سی بس کی اسکول بس کو ٹکر، 30 اسکولی طلبہ زخمی

حیدرآباد: تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں پرائیویٹ اسکول بس کو آرٹی سی کی بس نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں اسکول بس کے 30 بچے زخمی ہوگئے جبکہ آر ٹی سی بس کے دو مسافرین معمولی زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب کریم نگر ڈپو کی آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس ایک پرائیویٹ اسکول کی بس سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے وقت بس میں کئی طلبہ سوار تھے۔ بس کے ڈرائیور کے توازن کھودینے کے نتیجہ میں یہ بس تیز رفتاری کے ساتھ اسکول بس سے پیچھے سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں بچے زخمی ہوگئے جبکہ دیگر طلبہ خوفزدہ ہوگئے۔ اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی اپنے بچوں کی سلامتی کے تعلق سے فکرمند والدین کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔ اس حادثہ پر وزیرآئی ٹی تارک راما راؤ نے ضلع کلکٹر انوراگ جینتی کو فون کرتے ہوئے زخمیوں کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے طلبہ کے بہتر علاج کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ضرورت پڑنے پر بہتر علاج کے لئے طلبہ کو حیدرآباد منتقل کیا جائے۔

واضح رہے کہ 21 جنوری کو تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹپر لاری، بائیک سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق ونود نامی شخص اپنی بائیک پر ہیمنت ریڈی نامی شخص کے ساتھ جارہا تھا کہ ٹپر لاری نے بائیک کو پلر نمبر 822کے قریب ٹکر دیدی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ونود موقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ ہیمنت شدیدزخمی ہوگیا۔ پولیس نے کہاکہ ٹپر ڈرائیو، لاپرواہی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Hyderabad حیدرآباد میں سڑک حادثہ، موٹرسائیکل سوار ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.