ETV Bharat / state

Road accident in Telangana تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری میں سڑک حادثہ۔تین افراد موقع پر ہی ہلاک

author img

By

Published : Sep 12, 2022, 2:03 PM IST

حادثہ
حادثہ

تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری میں پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔Three killed in road accident near Hyderabad

تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری میں پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

Three killed in road accident near Hyderabad


یہ حادثہ ضلع کے نواحی علاقہ میں پیر کی صبح اُس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ موٹرسائیکل لاری سے ٹکراگئی۔

مہلوکین میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔مہلوکین کی شناخت نہیں ہوسکی۔ان کی عمر30تا40برس کے درمیان ہے۔مقامی افراد نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار گاڑی کو تیزرفتاری کے ساتھ چلارہا تھا اور اس نے سامنے والی لاری کواوور ٹیک کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں بائیک، لاری سے ٹکراگئی اور یہ افراد لاری کے پہئے کے نیچے آگئے۔

اس حادثہ کے سبب مصروف شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ میں سڑک حادثہ، دو ہلاک

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.