ETV Bharat / state

Revenath Reddy: تلنگانہ میں کانگریس کے برسر اقتدار آنے پر پانچ سو روپے میں گیس سلنڈر فراہم کیا جائے گا: ریونت ریڈی

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 12:38 PM IST

ریونت ریڈی نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ نے کہا تھا کہ وہ ایک دلت کو وزیراعلیٰ بنائیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا چندر شیکھر راؤ پارٹی صدر کا عہدہ کسی دلت کو دے سکتے ہیں؟ ریونت ریڈی منو گوڑو اسمبلی حلقہ میں ہاتھ جوڑو یاترا میں مصروف ہیں۔ اس یاترا کے حصہ کے طور پر انہوں نے مختلف مقامات پرعوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ Revanth Promises LPG Cylinder Refill At Rs. 500 If Congress Comes To Power

تلنگانہ میں کانگریس کے برسراقتدارآنے پر 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کیاجائے گا:ریونت ریڈی
تلنگانہ میں کانگریس کے برسراقتدارآنے پر 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کیاجائے گا:ریونت ریڈی

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی نے وعدہ کیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کے برسراقتدار آنے پر 500 روپے میں گھریلو پکوان گیس سلنڈر فراہم کیاجائے گا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے دور حکومت میں اشیا کی قیمتیں دوگنی ہو گئی ہیں، جو کہتے ہیں کہ یہ ڈبل انجن والی حکومت ہے۔ ریونت ریڈی نے دعوی کیا کہ ریاست کی عوام اب وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی باتوں پر یقین کرنے کے موقف میں نہیں ہیں۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ چندرشیکھررراؤ نے کہا تھا کہ وہ ایک دلت کو وزیراعلیٰ بنائیں گے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا چندرشیکھرراؤ پارٹی صدر کا عہدہ کسی دلت کو دے سکتے ہیں؟ ریونت ریڈی منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں ہاتھ جوڑویاترا میں مصروف ہیں۔اس یاترا کے حصہ کے طورپر انہوں نے مختلف مقامات پر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔انہوں نے اس موقع پر عوام سے وعدہ کیاکہ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایاجائے گا۔

ریونت ریڈی نے چند روز قبل دعوی کیا کہ جاریہ سال ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے ضلع کھمم کے اندل وائی میں اپنی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے موقعے پر واضح کیا کہ ریاست میں کانگریس کے برسر اقتدار آنے کے بعد براہ راست کسانوں سے ہر فصل کی خریداری کرتے ہوئے بچولیوں کا سسٹم ختم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Telangana Assembly Elections 2023 تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدار آئے گی، ریونت ریڈی

ساتھ ہی ہر بے گھر غریب کو پانچ لاکھ روپے کے صرفہ سے اندرما مکان فراہم کیئ جانے کا بھی اعلان کیا۔ مزید کہا کہ بی سی، ایس سی، ایس ٹی طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کے بچوں کو سرکاری خرچ پر تعلیم کا انتظام کرتے ہوئے ڈاکٹرز، وکلا،انجینئرز، آئی اے ایس، آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس بنانے کے بہتر مقصد کے ساتھ فیس کی ادائیگی کی اسکیم کانگریس کے دورحکومت میں شروع کی گئی تھی تاہم موجودہ بی آر ایس حکومت نے اس اسکیم کی فیس روک دی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.