ETV Bharat / state

ریلویز نے تلنگانہ اور آندھرا کو 7,347.37 میٹرک ٹن لکویڈ میڈیکل آکسیجن پہنچایا

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 10:41 PM IST

غیر متوقع چیلنجس سے نکلتے ہوئے ریلویز نے 29 جون تک تلنگانہ اور آندھراپردیش کےلیے آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کے ذریعہ 7,347.37میٹرک ٹن لکویڈ میڈیکل آکسیجن کو کامیابی کے ساتھ پہنچانے کا کام کیا ہے۔

ریلویز نے تلنگانہ اور آندھرا کو 7,347.37 میٹرک ٹن لکویڈ میڈیکل آکسیجن پہنچایا
ریلویز نے تلنگانہ اور آندھرا کو 7,347.37 میٹرک ٹن لکویڈ میڈیکل آکسیجن پہنچایا

تلنگانہ کو یکم مئی 2021 کو پہلی کھیپ 63.06 ایم ٹیز ایم ٹی ایس حاصل ہوا، تب ہی سے ریاست کو 40 ٹرینوں کے ذریعہ 3719.05 ایم ٹیز میڈیکل آکسیجن حاصل ہوا۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔

آندھراپردیش کو 15مئی 2021کو 40 ایم ٹیز لکویڈ میڈیکل آکسیجن کی پہلی کھیپ حاصل ہوئی۔ تب ہی سے اسے 56 ٹرینوں کے ذریعہ 3628.32 لکویڈ آکسیجن حاصل ہوا۔ ریاستوں کو درکار میڈیکل آکسیجن کی موثر فراہمی کے لئے آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کو ملک کے مشرقی اور مغربی حصوں سے چلایاگیا۔

مغربی بنگال سے تقریبا80 ایم ٹیز ایل ایم او منتقل کیاگیا۔چھتیس گڑھ سے 684.5،جھارکھنڈ سے 1288ایم ٹیز،گجرات سے 1793.10ایم ٹیزاور اوڈیشہ سے 3501.77ایم ٹیز آکسیجن سپلائی کیاگیا۔تیز تر آکسیجن کی ضرورت کی تکمیل کے لئے انڈین ریلویز نے گرین کاریڈار کا اہتمام کیا تاکہ کم وقت میں اس کو پہنچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: آکسیجن آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد دہلی حکومت پر سوالیہ نشان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.