ETV Bharat / state

Owaisi On Gujarat Riots: وزیراعظم مودی کو کلین چٹ دی گئی تو گجرات فسادات کا ذمہ دار کون؟ اویسی

author img

By

Published : Jun 26, 2022, 3:35 PM IST

Owaisi On Gujarat Riots 2002
وزیراعظم مودی کو کلین چٹ دی گئی تو گجرات فسادات کا ذمہ دار کون؟ اویسی

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے سُپریم کورٹ کی جانب سے گجرات فسادات کی متاثرہ ذکیہ جعفری کی اپیل خارج کیے جانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر نریندر مودی کو کلین چٹ دی گئی ہے تو پھر گجرات فسادات کا ذمہ دار کون ہے۔ Responsible for Gujarat Riots

حیدرآباد: اسدالدین نے کہا کہ گجرات فسادات کے ذمہ دار قانونی اور اخلاقی اعتبار سے گجرات حکومت ہی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کو کلین چٹ دیئے جانے پر میڈیا میں اس بات کو خوب اچھالا جارہا ہے کہ مودی کو کلین چٹ دے دی گئی ہے تو گجرات فسادات کے بعد ہزاروں کی تعداد میں ریلیف کیمپوں میں لوگ زندگی گذارنے پر مجبور تھے اس کا ذمہ دار کون ہے، مایاکوڈنانی کو کس نے اور کیوں وزیر بنایا؟

گجرات فسادات کا ذمہ دار کون؟

اسدالدین اویسی نے کہا کہ گجرات فسادات کے دوران خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ اُس وقت کس کی حکومت تھی اور کس کو ذمہ دار ٹہرایا جائے۔ میں تاعمر نریندر مودی کو گجرات فسادات کا کا ذمہ دار بتاؤں گا کیوں کہ وہ اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے اور اس وقت جو واقعات پیش آئے، ان سب کے لیے وزیر اعلی ہی اخلاقی اور انتظامی طور پر ذمہ دار ہیں۔ وہ چاہتے تو بہت کچھ رک سکتا تھا لیکن شاید ایسا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فسادات کے وقت کانگریس کے رہنما احسان جعفری نے انتظامیہ کے کئی لوگوں کو فون کیا لیکن کوئی مدد کے لیے نہیں آیا اور ان کا قتل کر دیا گیا۔ جب بھی گجرات فسادات کا ذکر ہوگا تب وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گجرات فسادات 2002 گلبرگہ سوسائٹی میں ہلاک کیے جانے والے احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی درخواست کو خارج کردیا اور ذکیہ جعفری کو اب بھی انصاف نہیں ملا۔ احمدآباد شہر کی گلبرگ سوسائٹی رہائشی کمپلیکس میں ہونے والے فسادات میں مشہور مسلم سیاستدان و رکن پارلیمان احسان جعفری سمیت 69 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Asaduddin Owaisi on Amit Shah: جب بھی مودی کا نام لیا جائے گا تب گجرات فسادات کا ذکر ہوگا، اویسی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.