ETV Bharat / state

Asaduddin Owaisi on Amit Shah: جب بھی مودی کا نام لیا جائے گا تب گجرات فسادات کا ذکر ہوگا، اویسی

author img

By

Published : Jun 25, 2022, 6:22 PM IST

Updated : Jun 25, 2022, 7:27 PM IST

امت شاہ کے بیان پر اسد الدین اویسی نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'جب بھی وزیراعظم نریندر مودی کا نام لیا جائے گا تب گجرات فسادات کا ذکر ہوگا'۔ Asaduddin Owaisi reaction to Amit Shah statement

امت شاہ کے بیان پر اسدالدین اویسی کا ردعمل
امت شاہ کے بیان پر اسدالدین اویسی کا ردعمل

ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ نے 2002 میں ہوئے گجرات فسادات کے حوالے سے گذشتہ روز اے این آئی کی ایڈیٹر سمیتا پرکاش کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے، میڈیا کے کردار، غیر سرکاری تنظیموں کی سیاسی پارٹیوں سے ساز باز، عدلیہ میں مودی کے اعتماد پر بات کی۔ انٹرویو میں امت شاہ کی جانب سے کہی گئی باتوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے کہا کہ 'میں تاعمر نریندر مودی کو گجرات فسادات کا کا ذمہ دار بتاؤں گا کیوں کہ وہ اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے اور اس وقت جو واقعات پیش آئے، ان سب کے لیے وزیر اعلی ہی اخلاقی اور انتظامی طور پر ذمہ دار ہیں۔ وہ چاہتے تو بہت کچھ رک سکتا تھا لیکن شاید ایسا نہیں کیا گیا۔ Asaduddin Owaisi reaction to Amit Shah statement

ویڈیو

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ فسادات کے وقت کانگریس کے رہنما احسان جعفری نے انتظامیہ کے کئی لوگوں کو فون کیا لیکن کوئی مدد کے لیے نہیں آیا اور ان کا قتل کر دیا گیا۔ اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ جب بھی وزیراعظم نریندر مودی کا نام لیا جائے گا تب گجرات فسادات کا بھی ذکر ہوگا۔

واضح رہے کہ 25.6.2022 کو وزیر داخلہ امت شاہ نے 2002 کے گجرات فسادات کے بارے میں اے این آئی کو ایک انٹرویو دیا اور کئی باتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'نریندر مودی سے بھی پوچھ گچھ کی گئی لیکن تب کسی نے دھرنا نہیں دیا اور ہم نے قانون کے ساتھ تعاون کیا اور مجھے گرفتار بھی کیا گیا لیکن کوئی دھرنا مظاہرہ نہیں ہوا، جن لوگوں نے مودی جی پر الزامات لگائے تھے، اگر ان کے پاس ضمیر ہے تو وہ ان سے اور بی جے پی لیڈران سے معافی مانگیں۔

Last Updated :Jun 25, 2022, 7:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.