ETV Bharat / state

Telangana Secretariat تلنگانہ سکریٹریٹ کا نوے فیصد سے زیادہ تعمیراتی کام مکمل

author img

By

Published : Nov 9, 2022, 12:23 PM IST

محکمہ عمارات و شوارع کے مطابق تلنگانہ سکریٹریٹ کا 90 فیصد سے زیادہ تعمیری کام مکمل ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 'آئندہ سنکرانتی تک پوری طرح تیار ہوجائے گا۔' Telangana Secretariat construction work

تلنگانہ سکریٹریٹ کا نوے فیصد سے زیادہ تعمیری کام مکمل
تلنگانہ سکریٹریٹ کا نوے فیصد سے زیادہ تعمیری کام مکمل

حیدرآباد: تلنگانہ سکریٹریٹ کا 90 فیصد سے زیادہ تعمیری کام مکمل ہو چکا ہے۔ دیگر کام بھی تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ تین شفٹوں میں تقریباً تین ہزار مزدور کام کر رہے ہیں۔ فی الحال سکریٹریٹ کے اوپری حصے پر گنبد بنانے کا کام جاری ہے۔ توقع ہے کہ گنبدوں کے کنکریٹ کا کام دس دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ساتھ ہی مندر کے لیے 1500 گز، چرچ کے لیے 500 گز اور مسجد کے لیے 1500 گز کی جگہ چھوڑی گئی تھی۔ اس کے کام بھی جاری ہیں۔ محکمہ عمارات و شوارع کے ذرائع نے بتایا کہ تمام جاری کام ڈیڑھ سے دو ماہ کے اندر مکمل کر لیے جائیں گے۔ نیا سکریٹریٹ آئندہ سنکرانتی تک پوری طرح سے دستیاب ہو جائے گا۔ Telangana Secretariat construction work

محکمہ عمارات وشوارع، سکریٹریٹ کا تمام کام مکمل کر کے جنوری میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کے حوالے کر دے گا۔ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے کہ نئے سکریٹریٹ سے انتظامیہ کا آغاز کب کیا جائے۔ تلنگانہ سکریٹریٹ کے احاطے کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے احاطے میں دو بڑے فوارے بنائے جارہے ہیں۔ آر اینڈ بی ذرائع نے بتایا کہ وزراء، متعلقہ محکموں کے پرنسپال سکریٹریز کے چیمبرز اور سیکشن دفاتر بھی تیزی سے تیار کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: KTR ON Secretariat New Building تلنگانہ سکریٹریٹ کی نئی عمارت تیاری کے مراحل میں، وزیرتارک راما راو

آر اینڈ بی حکام نے انکشاف کیا کہ وائرنگ اور فرنیچر کا انتظام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ نئے سکریٹریٹ کامکمل رقبہ 8.90 لاکھ مربع فٹ ہے۔ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے جون 2019 میں سکریٹریٹ کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا تھا۔ مقدمات کی وجہ سے تعمیراتی کام میں تاخیر ہوئی ہے۔ دسمبر 2020 میں اس کا کام شروع ہوا۔ کنکریٹ کا کام 4 جنوری 2021 کو شروع ہوا لیکن کورونا کی دوسری لہر کے باعث تین ماہ سے کام روک دیا گیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.