ETV Bharat / state

IT Raids in Telangana تلنگانہ میں کانگریس رہنماؤں کے مکانات میں تلاشی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 12:09 PM IST

Updated : Nov 2, 2023, 1:32 PM IST

ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں تو وہیں آج انتخابی سرگرمیوں کے دوران کانگریس کے امیدواروں کے مکانات میں محکمہ انکم ٹیکس نے تلاشی لی گئی ہے۔ Assembly elections on 30 Nov in Telangana

Income tax search Congress candidate
Income tax search Congress candidate

IT Raids in Telangana

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ایک ایسے وقت جب کہ ریاست میں انتخابی ماحول گرم ہے۔ حیدرآباد میں محکمہ انکم ٹیکس کی‌جانب سے دھاوے کئے جارہے ہیں۔ مہیشورم کانگریس کے امیدوار لکشما ریڈی اور بڈنگ پیٹ مئیر پی نرسمہاریڈی کے مکان کی آئی ٹی کے عہدیداروں نے تلاشی لی۔ تُکوگوڑہ اور اکبر باغ میں لکشماریڈی کے فارم ہاوز کی بھی تلاشی لی گئی۔ آئی ٹی حکام نے بیک وقت بڈنگ پیٹ، نارسنگی، بنجارہ ہلز میں چھاپے مارے۔ صبح 5 بجے سے، آئی ٹی حکام نے بالاپور میں کانگریس لیڈر پی نرسمہا ریڈی کے مکان کی تلاشی لی۔

تلاشی کے وقت نرسمہا ریڈی اور ان کے شوہر گھر پر نہیں تھے۔ آئی ٹی کے عہدیداروں نے تلاشی کے دوران ان کی بیٹی کے سل فونس کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔ اس وقت میئر تروپتی میں ہیں اور ان کے شوہر نرسمہار ریڈی دہلی میں ہیں۔آئی ٹی حکام نے بی آر ایس لیڈر لکماریڈی کے گھر کی بھی تلاشی لی۔ آئی ٹی حکام صبح ان کے گھر پہنچے اور تلاشی لی۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ گھر کی تلاشی تھوڑی دیر کے لیے ہی لی گئی۔ حیدرآباد کے علاقے بالا پور کا گنیش کا لڈو خریدنے والے لکشماریڈی کے گھر پر بھی آئی ٹی کی جانب سے دھاوے کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدار آئے گی، ریونت ریڈی

واضح رہے کہ تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ حکمراں پارٹی بی آر ایس، کانگریس اور بی جے پی ریاست میں انتہائی سرگرم ہوگئی ہیں۔ کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی لگاتار عوامی ریلیوں سے خطاب کررہے ہیں۔ جبکہ حکمراں پارٹی بی آر ایس کی بھی انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے۔

Last Updated : Nov 2, 2023, 1:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.