ETV Bharat / state

Secretariat Masjid Inauguration پچیس اگست کو تلنگانہ سکریٹریٹ کی مساجد کا افتتاح

author img

By

Published : Jul 20, 2023, 5:13 PM IST

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے سکریٹریٹ کی مسجد کی تعمیر کو شاندار پیمانہ پر کروایا ہے۔ مسجد اسی جگہ تعمیر ہورہی ہے اور اس کا 25 اگست کو افتتاح ہوگا۔

Secretariat mosque Inauguration
Secretariat mosque Inauguration

پچیس اگست کو تلنگانہ سکریٹریٹ کی مساجد کا افتتاح

حیدرآباد: ملک بھر میں موجود سکریٹریٹ اور سرکاری دفاتر کی مساجد میں تلنگانہ سکریٹریٹ کی مساجد نمبر ون ہیں، کیونکہ ملک بھر کے سرکاری دفاتر میں ایسی مساجد نظر نہیں آتیں۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے چہارشنبہ کو سکریٹریٹ مساجد کے دورہ کے بعد کیا. انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت مساجد کی شاندار تعمیر کی پابند ہے۔ حال ہی میں وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ نے بیان دیا کہ 25 اگست کو مساجد کا افتتاح ہوگا۔

پچیس اگست کو تلنگانہ سکریٹریٹ کی مساجد کا افتتاح
پچیس اگست کو تلنگانہ سکریٹریٹ کی مساجد کا افتتاح

یہ بھی پڑھیں:

اسی ضمن میں وزیر داخلہ محمد محمود علی نے رکن اسمبلی عامر شکیل، سابق رکن کونسل فاروق حسین، صدور نشین محمد مسیح اللہ خاں، محمد سلیم، مجیب الدین، محمد امتیاز اسحٰق، طارق انصاری، سینئر قائدین عارف الدین، شریف الدین، عبدالباسط، بدرالدین، کنٹراکٹر معید خاں کے ہمراہ سکریٹریٹ کی دونوں مساجد کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ کنٹریکٹر معید خاں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مساجد کا نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے. وزیر اعلیٰ کی اعلان کردہ تاریخ کو مساجد کا افتتاح ہوگا کیونکہ مزدور دن اور رات بہت ہی لگن سے کام کررہے ہیں۔

وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مسلم اقلیت دوست ہیں اور اپنے ہر وعدہ کو پورا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکریٹریٹ کی مساجد کا ڈیزائن ترکی ڈیزائن ہے جو بہت ہی شاندار ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ مساجد کی تعمیر کے لیے حکومت تلنگانہ تقریباً پانچ کروڑ روپیے خرچ کررہی ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ مسجد میں سنٹرل ایئرکنڈیشن لگایا جارہا ہے تاکہ مصلیوں کو سہولت ہو۔ وزیر موصوف نے کہا کہ 25 اگست کو طے شدہ تواریخ کے مطابق دونوں مساجد کا شاندار افتتاح ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.