ETV Bharat / state

Iftar in Makkah Masjid: حیدرآباد کی مکہ مسجد میں افطار کا اہتمام

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 5:14 PM IST

مکہ مسجد میں افطار کا اہتمام
مکہ مسجد میں افطار کا اہتمام

ٹرمنیٹ ہنگر ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے حیدر آباد مکہ مسجد میں افطار کا اہتمام کیا گیا۔ مختلف علاقوں سے روزے دار تاریخی مکہ مسجد میں افطار کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ Iftar at Makkah Masjid in Hyderabad

ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں واقع تاریخی مکہ مسجد میں رمضان المبارک کے موقع پر حیدرآباد کی تنظیم ٹرمنیٹ ہنگر ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے امسال افطار کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ہر سال رمضان المبارک کے موقع پر اس تاریخی مکہ مسجد میں روزہ داروں کے لیے افطار کا انتظام کیا جاتا ہے۔ Iftar at Makkah Masjid in Hyderabad

مکہ مسجد میں افطار کا اہتمام

حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد اور شاہی مسجد باغ عامہ مائنارٹی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے تحت مساجد میں انتظامات کیے جاتے ہیں۔رمضان المبارک میں مکہ مسجد میں ہزاروں لوگ مختلف اضلاع اور ریاستوں سے خصوصی طور پر افطار کے لیے مکہ مسجد آتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے صرف پانی مہیا کیا جاتا ہے- کئی سال سے یہ معمول بنا ہوا ہے۔ مذکورہ تنظیم پچھلے دو برسوں سے افطار کا اہتمام کر رہی ہے۔ واٹر بورڈ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے روزانہ پانچ ہزار لیٹر پانی روزہ داروں کو فراہم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: RAMZAN 2022: محنت کش روزہ دار خصوصی توجہ کے مستحق

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.