ETV Bharat / state

تلنگانہ میں بی جے پی برسراقتدارآنے پر یکساں سیول کوڈ پر عمل، مسلم ریزرویشن ختم کردیاجائے گا،امیت شاہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 8:37 PM IST

اس منشور میں کئے گئے اہم وعدوں میں مرکزی حکومت کی جانب سے کھاد پر دی جارہی فی ایکڑ18000روپئے کی سبسیڈی کے علاوہ چھوٹے اور معمولی کسانوں کو کھاد اور بیج خریدنے کے لیے 2,500 روپے کی ان پٹ سبسڈی، ہر کسان کے لیے مفت فصل انشورنس کا نفاذ شامل ہے۔ Amit Shah Rally in Telangana

امیت شاہ
امیت شاہ

حیدرآباد: مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ بی جے پی، تلنگانہ میں برسراقتدارآنے پر یکساں سیول کوڈ پرعمل کیاجائے گا۔ انہوں نے آج حیدرآباد میں تلنگانہ کا منشور جاری کیا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں اصلاحات پر عمل کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔انہوں نے تلنگانہ میں عمل کئے جانے والے 4فیصد مسلم ریزرویشن کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ غیرقانونی کوٹہ ہے۔انہوں نے اس ریزرویشن کوختم کرتے ہوئے اوبی سیز، دلتوں اور ایس ٹیز کے کوٹہ میں اضافہ کااعلان کیا۔

اس منشور میں کئے گئے اہم وعدوں میں مرکزی حکومت کی جانب سے کھاد پر دی جارہی فی ایکڑ18000روپئے کی سبسیڈی کے علاوہ چھوٹے اور معمولی کسانوں کو کھاد اور بیج خریدنے کے لیے 2,500 روپے کی ان پٹ سبسڈی، ہر کسان کے لیے مفت فصل انشورنس کا نفاذ، دھان کی امدادی قیمت 3 ہزار 100 روپے،ہلدی کے لیے مارکٹ انٹروینشن فنڈ کا قیام،دلچسپی رکھنے والے کسانوں کو گائیوں کی مفت فراہمی، نیشنل ہلدی بورڈ کے فیصلے کے مطابق نظام آباد ٹرمرک سٹی کا قیام،ایس سیز اور ایس ٹیز کے لیے موجودہ تحفظات کا دوبارہ جائزہ لینا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چندر شیکھر راؤ کی کار اور کمیشن والی حکومت کو گیاریج بھیجنے کی ضرورت، امت شاہ

اس کے علاوہ قبائلی برادریوں کے تحفظات میں آبادی کے مطابق اضافہ،اندور ماڈل کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ میں سینی ٹیشن ورکرس کو شریک مالکان کے طور پر تسلیم کرنا، سرکاری محکموں میں ایس سی اور ایس ٹی کے پسماندہ عہدوں کی نشاندہی کرنا اور انہیں فوری طور پر پُر کرنااور بزرگ شہریوں کے لیے ایودھیا اور کاشی کا مفت سفر شامل ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.