ETV Bharat / state

Telangana Assembly Elections جوہلی ہلز حلقہ کے عوام کیلئے زیادہ فیلڈنگ کروں گا: اظہرالدین

author img

By ANI

Published : Oct 28, 2023, 11:59 AM IST

Updated : Oct 28, 2023, 2:24 PM IST

Azharuddin thanks Congress
Azharuddin thanks Congress

کانگریس پارٹی نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے دوسری فہرست جاری کی جس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سابق رکن پارلیمنٹ کانگریس محمد اظہرالدین کا نام بھی شامل ہے۔ Congress released second list of candidates for the Telangana Assembly polls

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سابق رکن پارلیمنٹ کانگریس محمد اظہرالدین نے حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ سے انہیں امیدوار بنائے جانے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ اظہر الدین نے اس سلسلہ نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ جوہلی ہلز کے عوام کا شکریہ اداکرتے ہیں کیونکہ عوام نے ان کیلئے دعاکی۔ ان ہی دعاوں کا نتیجہ ہے کہ انہیں اس حلقہ سے ٹکٹ ملا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پارٹی صدرملکارجن کھرگے، پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی، سابق صدر سونیا گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ساتھ ساتھ ان کو ٹکٹ کیلئے جدوجہد کرنے والے تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی سے بھی اظہار تشکر کیا۔

  • #WATCH Delhi: On getting the ticket from Jubilee Hills for the Telangana Assembly elections, State Congress Committee Working President, Mohammed Azharuddin says, "...I am very happy and I thank the party high command for giving me the ticket...Hopefully, we can win from there.” pic.twitter.com/xvhMqo4bdW

    — ANI (@ANI) October 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی کی قیادت میں کام کرتے ہوئے انہیں مزہ آرہا ہے جو ایک ہونہار انسان ہیں۔انہوں نے اس یقین کااظہار کیا کہ کانگریس پوری کوشش کرتے ہوئے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ اس سلسلہ میں جوہلی ہلز کے عوام سے انہوں نے تعاون بھی طلب کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کرکٹ میں بہتر فیلڈر کہاجاتا ہے وہ اس حلقہ کے عوام کے لئے بھی میدان سے زیادہ بہتر فیلڈنگ کریں گے۔ ان کی کوشش یہی رہے گی کہ حلقہ کی ترقی ہو۔ اس حلقہ میں جو کام نہیں ہوا ہے، وہ کام کرنے کے لئے وہ کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ وعدہ کیا کہ وہ حلقہ میں ہی رہیں گے اور کبھی بھی کوئی بھی کام ہوگا تو وہ اس کے لئے حاضر رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مقامی افراد جو وہاں کام کرتے آئے ہیں اور کام کررہے ہیں، ان کا بھی وہ شکریہ اداکرتے ہیں کیونکہ وہ بھی چاہتے تھے کہ انہیں ٹکٹ ملے۔

مزید پڑھیں: اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر پرینکا گاندھی زور و شور سے تلنگانہ میں انتخابی مہم چلائیں گی

واضح رہے کہ گذشتہ روز کانگریس نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے دوسری فہرست جاری کی جس میں سابق کرکٹ کپتان محمد اظہر الدین کا نام بھی شامل ہے۔ انہیں پارٹی نے حیدرآباد کے جوبلی ہلز حلقہ سے امیدوار بنایا ہے۔ دوسری فہرست میں کئی اہم شخصیات کے نام شامل ہیں۔

Last Updated :Oct 28, 2023, 2:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.