ETV Bharat / state

Telangana polls تلنگانہ کانگریس کی دوسری فہرست میں اظہرالدین شامل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 9:51 PM IST

کانگریس نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے 45 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کرتے ہوئے سابق کرکٹر محمد اظہر الدین کو میدان میں اتارا ہے۔ Telangana polls: Congress declares 2nd list of 45 candidates; fields Azharuddin from Jubilee Hills

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: کانگریس نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے 45 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کرتے ہوئے سابق کرکٹر محمد اظہر الدین کو میدان میں اتارا ہے۔ یہ معلومات دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعہ کو کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے دوسری فہرست میں اعلان کردہ امیدواروں کے ناموں کو منظوری دی ہے۔ پارٹی نے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کو جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ سے میدان میں اتارا ہے۔ پارٹی نے لال بہادر نگر سے سینئر لیڈر اور سابق لوک سبھا ممبر مدھو گوڑ یاسکھی کو ٹکٹ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Telangana Elections کانگریس نے راکیش شیٹی کو تلنگانہ انتخابات کے لیے بطور مبصر مقرر کیا


کانگریس 15 اکتوبر کو ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے 55 امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کرچکی ہے۔ تلنگانہ کی 119 رکنی اسمبلی میں ووٹنگ 30 نومبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کوکی جائے گی۔ ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں اہم مقابلہ بھارت راشٹرا سمیتی، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان ہونے کی امید ہے۔ واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے بھی آج دوسری فہرست جاری کی گئی۔ بی جے پی نے اپنی دوسری فہرست میں ایک امیدوار کے نام کا اعلان کیا۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور ہیڈکوارٹر انچارج ارون سنگھ نے آج ایک پریس ریلیز میں کہا کہ پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا کی قیادت میں پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے محبوب نگر (74) اسمبلی حلقہ سے اے پی متھن کمار ریڈی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔


یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.