Hyderabad NGO Mass Marriage حیدرآباد میں اجتماعی شادیوں کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 1:51 PM IST

حیدرآباد میں اجتماعی شادیوں کا انعقاد

اجتماعی شادی تقریب میں انجمن کی جانب سے مستحق جوڑوں کو ضروری سازوسامان بھی دیا گیا۔ اجتماعی شادی کی تقریب میں مولانا ڈاکٹر محمد عبد المجید سابق پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔ Mass Marriage Ceremony in Hyderabad

حیدرآباد: انجمن فلاح معاشرہ کی جانب سے آج سعید ولا فنکشن پلازہ رین بازار یاقوت پورہ حیدرآباد میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سات مستحق لڑکیوں کی شادی کی گئی۔ Hyderabad NGO Does Mass Marriage

حیدرآباد میں اجتماعی شادیوں کا انعقاد

اجتماعی شادی تقریب میں انجمن کی جانب سے مستحق جوڑوں کو ضروری ساز و سامان بھی دیا گیا۔ اجتماعی شادی کی تقریب میں مولانا ڈاکٹر محمد عبد المجید سابق پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔ Mass Marriage Ceremony in hyderabad

انہوں نے خطبہ نکاح کے بعد خطاب کرتےہوئے کہا کہ آج غریب والدین کےلئے اپنی بیٹیوں کی شادی جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے۔ معاشرہ میں بے شمار غریب گھرانے کی لڑکیاں جہیز کے لین دین کے باعث گھروں میں بیٹھی ہوئی ہیں۔ mass marriage ceremony in hyderabad

صدر ڈاکٹر مشتاق احمد انجمن فلاح معاشرہ نے بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں سات غریب اور مستحق لڑکیوں کی شادی کی گئی اور ان کے لئے ضروری سازو سامان بھی فراہم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم معاشرہ میں مختلف کار خیر کے لئے 1990 سے سرگرم ہے اور اب تک تنظیم کی جانب سے بے شمار غریب مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادی انجام دی گئی اور آئندہ بھی یہ کار خیر جاری رہے گا۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سنت کے مطابق شادیاں کریں- جہیز کی رسم ورواج کو ختم کریں- ایک سروے کے مطابق حیدرآباد میں 50 ہزار سے زیادہ لڑکیوں کی غربت کی وجہ سے شادیاں نہیں ہورہیں ہے- ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ مالدار حضرات اپنی شادیوں میں بے جا اسراف نہ کریں اس پیسے سے کسی غریب لڑکی کی شادی کریں-

یہ بھی پڑھیں: One Arrested After Marriage with Minor نابالغ سے شادی کرنے پر ایک گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.