ETV Bharat / state

Girl Killed Her Friend In Telangana تلنگانہ میں دو لڑکیوں میں پیار، نوجوان کی انٹری پر سہیلی کا قتل

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 12:11 PM IST

ضلع منچیریل میں دو لڑکیوں کی دوستی جب محبت میں تبدیل ہوئی تو دونوں لیوان ریلیشن شپ میں رہنے لگیں لیکن اس کے بعد جب ان دونوں سہیلیوں کے درمیان ایک نوجوان کی انٹری ہوئی توایک لڑکی نے دوسری لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

مندمری: ریاست تلنگانہ کے منچیریل ضلع میں ایک لڑکی نے اپنی ہی سہیلی کو قتل کردیا۔ پولیس نے مہلوک کے اہلخانہ کی شکایت پر کیس درج کرلیا گیا ہے اس معاملے میں پولیس لڑکی اور اس کے عاشق سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ منچیریل ضلع کے مندمری میں دو لڑکیوں کی دوستی محبت میں بدل گئی، پھر لیو ان ریلیشن شپ، اس کے بعد قتل تک پہنچ گئی۔ کسی اور کے ساتھ تعلقات بنانے پر غصے میں آکر ایک لڑکی نے اپنی سہیلی کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ منچیریل ضلع کے رام کرشن پور پولیس اسٹیشن میں بدھ کی رات پیش آیا۔ بتادیں کہ منچیریل ضلع کے مامیڈیگٹو کی رہنے والی کویتا (فرضی نام) نینیلا منڈل کے ماننی گودام میں اپنی نانی کے گھر جاتی تھی۔ اسی دوران وہ اسی گاؤں کی ایک لڑکی سے رابطہ میں آئی اور پھر ان کی دوستی محبت میں بدل گئی۔ دونوں نے کرائے کے مکان میں ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق، کویتا (فرضی نام) ایک مقامی چشمہ کی دکان میں کام کرتی تھی، جب کہ وجیا (فرضی نام) ایک پٹرول اسٹیشن پر کام کرتی ہے، جسے اس نے حال ہی میں چھوڑ دی تھی۔

کچھ وقت قبل وجیا کی ملاقات سرینواس نامی نوجوان سے ہوئی جو منچیریل میں ایک کنسلٹنسی چلاتا ہے۔ وجیا نے رات 11:30 بجے سری نواس کو فون پر بتایا کہ کویتا نے خودکشی کر لی ہے اور وہ بھی خودکشی کرنے والی ہے۔ اس پر سرینواس گڈی پلی گاؤں کے مضافات میں ایک کار میں موقع پر پہنچا، جہاں کویتا بے ہوش پڑی تھی اور وجیا معمولی زخمی تھی۔ دونوں کو فوری طور پر ضلع سے سرکاری ہسپتال بھیجا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ کویتا کی موت ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Man Arrested in Telangana ایک ہی لڑکی کی شادی تین افراد سے کرانے والا دلہن کا مددگار گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.