ETV Bharat / state

Church in Telangana Secretariat: تلنگانہ کے سکریٹریٹ میں چرچ کا سنگ بنیاد رکھا گیا

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 7:42 PM IST

تلنگانہ میں نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کا کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے جہاں پر مسجد، مندر کے ساتھ ساتھ چرچ بھی تعمیر کیا جانے والا ہے۔1.5 کروڑ روپے کے صرفہ سے اس چرچ کی تعمیر کی جائے گی۔ Church in Telangana Secretariat

تلنگانہ کے سکریٹریٹ میں چرچ کاسنگ بنیاد رکھا گیا
تلنگانہ کے سکریٹریٹ میں چرچ کاسنگ بنیاد رکھا گیا

حیدرآباد: تلنگانہ میں زیرتعمیر سکریٹریٹ کی نئی عمارت کے احاطہ میں چرچ کا سنگ بنیاد میدک چرچ کے بشپ اے سی سلیمان نے رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے خصوصی دعا کی۔ تلنگانہ میں نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کا کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے جہاں پر مسجد، مندر کے ساتھ ساتھ چرچ بھی تعمیرکیاجانے والا ہے۔ 1.5کروڑروپئے کے صرفہ سے اس چرچ کی تعمیر کی جائے گی۔ Foundation laid for the church in Secretariat complex of Telangana

وزیراعلی کے چندرشیکھرراونے حال ہی میں نئے سکریٹریٹ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا تھا۔ 6 منزلہ عمارت تقریباً 9 لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر تعمیر کی جا رہی ہے۔ تقریباً 70 فیصد کام پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے۔ سکریٹریٹ کے سامنے ایلیویشن کا کام زوروں پر ہے۔ وزیراعلیٰ نے عہدیداروں اور انجینئرز کو سکریٹریٹ کا کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Iftar Party Arrangements: محمود علی اور کے ایشور نے وزیر اعلیٰ کی دعوت افطار کے انتظامات کا جائزہ لیا


یواین آئی


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.