ETV Bharat / state

Road Accidents in Khammam تلنگانہ کے ضلع کھمم میں دو سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 12:00 PM IST

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں دو سڑک حادثہ پیش آیا جس میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا اور حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ Road Accidents in Telangana

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں دو سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک
تلنگانہ کے ضلع کھمم میں دو سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ پہلا حادثہ ضلع کے میدے پلی گاؤں میں اُس وقت پیش آیا جب گاڑی چلانے والے نے توازن کھودیا اور یہ گاڑی ریلوے بریج پر گر پڑی۔ اس حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔ دوسرا حادثہ ستوپلی کے قریب پیش آیا جس میں ایک جوڑے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق 38 سالہ سریش اور 34 سالہ روجا ستوپلی سے اسکوٹی پر حیدرآباد آرہے تھے کہ وائرا علاقہ میں مدھیرا کراس روڈ پر ستوپلی سے آنے والے ایک ٹپر نے ان کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں سبھاش اور روجا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

سبھاش حیدرآباد میں گروسری کا کاروبار کرتا تھا۔ اس حادثہ کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کی۔ پولیس نے عینی شاہدین سے حادثہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مدھیرا کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی۔ وہیں تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔ یہ حادثہ ضلع کے اکوپمولا گاؤں میں قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور حیدرآباد جانے والی یہ لاری قومی شاہراہ سے پودے نکالنے والی دو خاتون مزدوروں سے ٹکراگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہوئے۔ ان کی شناخت راماپورم گاوں کی ونودا اور دانماں کے طورپر کی گئی ہے۔ وہ جی ایم آر کمپنی میں سڑکوں کی دیکھ بھال کا کام کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: AP Road Accident آندھرا پردیش سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.