ETV Bharat / state

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں پندرہ ڈاکٹرز کامیاب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 11:04 AM IST

Updated : Dec 7, 2023, 11:15 AM IST

ریاست تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جن میں پندرہ ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ تلنگانہ جونیئر ڈاکٹرز اسوسی ایشن نے کسی ڈاکٹر کو وزیر صحت بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ Doctors also elected in Telangana assembly election 2023

15 doctors in new Telangana Assembly
15 doctors in new Telangana Assembly

حیدرآباد: نو منتخب تلنگانہ اسمبلی کے 15 اراکین اسمبلی ڈاکٹر ہیں اور ان میں تین آرتھوپیڈک سرجن بھی شامل ہیں۔ ان منتخب اراکین اسمبلی میں سے زیادہ تر اب بھی طب کی مشق کر رہے ہیں جبکہ دیگر کاروبار یا دیگر پیشوں سے وابستہ ہیں۔ ڈاکٹر اراکین اسمبلی میں سے گیارہ کا تعلق کانگریس پارٹی سے ہے جبکہ تین کا تعلق بھارت راشٹرا سمیتی سے ہے۔ ایک ڈاکٹر رکن اسمبلی بی جے پی سے ہے۔

پندرہ ڈاکٹرز اراکین اسمبلی میں سے تین ایم ایل اے درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص حلقوں سے منتخب ہوئے ہیں جبکہ تین اراکین اسبملی کا تعلق درج فہرست ذات سے ہے۔ ڈاکٹر مرلی بھوکیا نائک محبوب آباد (ایس ٹی) سے کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ ایک میڈیکل پریکٹیشنر بھی ہیں۔ انہوں نے پانڈوچیری یونیورسٹی سے ماسٹر آف سرجری کی ڈگری حاصل کی۔ ڈورنکل (ایس ٹی) سے کانگریس کے امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہونے والے ڈاکٹر جتوتھ رام چندر نائک بھی طب کی مشق کرتے ہیں۔ انہوں نے 2001 میں عثمانیہ میڈیکل کالج سے ایم ایس (جنرل) کیا ہے۔

مناکنڈورو (ایس سی) سے کانگریس امیدوار الیکشن جیتنے والے ڈاکٹر کاوامپلی ستیہ نارائنا نے نامزدگی داخل کرتے وقت جمع کرائے گئے حلف نامہ میں خود کو ڈاکٹر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کاکتیہ میڈیکل کالج سے 1998 میں ایم ایس کی ڈگری حاصل کی۔کلواکنٹلا سنجے آرتھوپیڈک سرجن ہیں۔ وہ کورٹلہ حلقہ سے بی آر ایس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔ نظام آباد سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کو شکست دی۔ انہوں نے 2003 میں جے ایس ایس میڈیکل کالج میسور سے ایم ایس آرتھو کیا۔ بی آر ایس کے ٹکٹ پر جگتیال سے منتخب ہونے والے ڈاکٹر ایم سنجے کمار بھی میڈیکل پریکٹیشنر ہیں۔ انہوں نے ایم بی بی ایس اور ڈپلومہ ان آفتھلمک میڈیسن اینڈ سرجری کیا۔

ڈاکٹر چتم پرنیکا ریڈی جو ایم ڈی کے طالب علم ہیں، کانگریس کے ٹکٹ پر نارائن پیٹ سے اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ 30 سالہ نوجوان ڈاکٹر نے 2016 میں ایم بی بی ایس کیا تھا۔ اچمپیٹ حلقہ سے کانگریس امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہوئے چککوڈو ومشی کرشنا بھی ایک پیشہ ور ڈاکٹر ہیں۔ وہ ایک جنرل سرجن ہیں۔ ناگرکرنول حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی کے لیے منتخب شدہ ڈاکٹر کے راجیش ریڈی ماسٹر آف ڈینٹل سرجن ہیں۔

کانگریس کے ٹکٹ پر میدک سے منتخب ہونے والے مینم پلی روہت راؤ پیشے سے ایک تاجر ہیں۔ 26 سالہ نوجوان نے بیچلر آف میڈیسن اور بیچلر آف سرجری کی ہے۔ کانگریس پارٹی نارائن کھیڈ کے پی سنجیوا ریڈی بھی پیشے سے ڈاکٹر ہیں۔ انہوں نے ایم بی بی ایس کیا۔

کانگریس کے ٹکٹ پر چننور حلقہ سے اسمبلی کے لیے منتخب ہونے والے سابق رکن پارلیمنٹ جی وویک نے بھی ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ ایک بزنس مین ہیں اور نئی اسمبلی میں سب سے امیر رکن اسمبلی ہیں جن کے پاس 600 کروڑ روپے سے زیادہ کے خاندانی اثاثے ہیں۔

بی جے پی کے ٹکٹ پر سرپور سے منتخب ہونے والے ڈاکٹر پلوائی ہریش بابو پیڈیاٹرک آرتھوپیڈک سرجن ہیں۔ انہوں نے ایم ایس آرتھو کی تعلیم حاصل کی۔ بھدراچلم حلقہ حلقہ سے بی آر ایس امیدوار کے طور پر منتخب ہونے والے ٹی وینکٹ راؤ ایک پرائیویٹ ہسپتال میں پریکٹس کر رہے ہیں۔ انہوں نے 2011 میں ایم ایس کی ڈگری حاصل کی۔

ساتھوپلے (ایس سی) حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے مٹا راگمائی بھی طب کی مشق کرتے ہیں۔ انہوں نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور ڈی ٹی سی ڈی بھی کی۔ نظام آباد رورل سے کانگریس امیدوار کے طور پر منتخب ہونے والے آر بھوپتی ریڈی نے آرتھوپیڈکس میں ایم ایس کیا ہے۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں وہ بی جے پی لیڈر جس نے کے سی آر اور ریونت ریڈی دونوں کو شکست دی

تلنگانہ جونیئر ڈاکٹرز اسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ کسی ڈاکٹر کو وزیر صحت بنایا جائے۔ ایسوسی ایشن نے 15 ڈاکٹرز کو مبارکباد دی جو رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ ڈاکٹرز اسوسی ایشن نے کہا کہ ڈاکٹروں کو صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی تفصیلی گرفت ہے۔ سالہا سال کی تربیت اور عملی تجربے کی وجہ سے وہ مریضوں کی دیکھ بھال، ہسپتال کے انتظام اور طبی پیشے کی پیچیدگی کے بارے میں واضح بصیرت رکھتے ہیں۔

اسوسی ایشن نے کہا کہ ڈاکٹرز کی مہارت ایسی پالیسیاں تیار کرنے میں مدد کرے گی جو مریضوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتی ہیں اور صحت کی دیکھ بھال کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی اور اس طرح صحت مند ریاست کو فروغ دینے کا باعث بنے گی۔

( آئی اے این ایس )

Last Updated : Dec 7, 2023, 11:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.