ETV Bharat / state

منشیات معاملہ، تیلگو اداکار ترون سے ای ڈی کی پوچھ گچھ

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 4:57 PM IST

اداکارترون رقم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملہ میں آج ای ڈی کے دفتر پہنچے، جہاں عہدیداروں نے ان سے پوچھ گچھ کی۔

منشیات معاملہ، تیلگو اداکار ترون سے ای ڈی کی پوچھ گچھ
منشیات معاملہ، تیلگو اداکار ترون سے ای ڈی کی پوچھ گچھ

منشیات کے معاملہ میں بدھ کےروز ایک اور ٹالی ووڈ اداکار سے ای ڈی نے پوچھ گچھ کی ہے۔تیلگو فلموں کے اداکار ترون آج حیدرآبادمیں انفورسمنٹ(ای ڈی) کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہوئے۔

سال 2017میں محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے منشیات کا معاملہ درج کیاتھا۔ اداکارمنشیات معاملہ سے جڑے رقم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملہ میں پوچھ گچھ کے لئے آج ای ڈی کے دفتر پہنچے، جہاں عہدیداروں نے ان سے پوچھ گچھ کی۔

یہ بھی پڑھیں:مکان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف حکومت کارروائی کرنے میں ناکام: ریونت ریڈی

ٹالی ووڈ کی کئی اہم شخصیات سے قبل ازیں ای ڈی نے پوچھ گچھ کی تھی۔ اداکار ترون کے ساتھ ساتھ ای ڈی نے قبل ازیں تیلگو اداکاروں نودیپ، رانا ڈگوبٹی، نندو، رکُل پریت سنگھ، چارمی اور ہدایت کار پوری جگناتھ سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔

ہر اداکار سے تقریباً 8 تا 10 گھنٹے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ یہ منشیات کا معاملہ سال 2017 کا ہے جس نے تیلگو فلم انڈسٹری کو دہلاکر رکھ دیا تھا۔ ای ڈی اب اس معاملہ میں رقم کی غیر قانونی منتقلی کے زاویہ کے سلسلہ میں تیلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.