ETV Bharat / state

Telangana Road Accident تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں سڑک حادثہ، چودہ مسافر زخمی

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 1:48 PM IST

تلنگانہ کے ضلع بھدردری کوتہ گوڑم میں تیز رفتار آر ٹی سی بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور بس میں سوار مسافرین میں سے 14 مسافرین زخمی ہوگئے۔ road accident in Bhadradri Kothagudem

تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں سڑک حادثہ، چودہ مسافر زخمی
تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں سڑک حادثہ، چودہ مسافر زخمی

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدردری کوتہ گوڑم ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 14 مسافرین زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ آج صبح اُس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے جانے والی تیز رفتار آر ٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور اس میں سوار مسافرین میں سے 14 مسافرین زخمی ہوگئے۔ اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس نے زخمی مسافرین کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ حادثہ کے وقت بس میں 32 مسافرین موجود تھے۔ road accident in Bhadradri Kothagudem

یہ بھی پڑھیں: AP Road Accident آندھرا پردیش سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.