ETV Bharat / state

Telangana Transgender PG seat تلنگانہ کے ٹرانس جینڈر کو ملک میں پہلی بار پی جی میڈیکل سیٹ ملی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 12:59 PM IST

تلنگانہ کی ٹرانس جینڈر ڈاکٹر روتھ پال نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نے ملک میں پہلی بار ٹرانس جینڈر زمرے میں پی جی سیٹ حاصل کی ہے۔ Telangana doctor Ruth John Koyyala becomes 1st transgender to join PG

doctor Ruth John Koyyala becomes 1st transgender to join PG
doctor Ruth John Koyyala becomes 1st transgender to join PG

حیدرآباد: میڈیکل ایجوکیشن کے میدان میں پہلی بار ایک خواجہ سرا نے پی جی میڈیکل سیٹ حاصل کی ہے۔ کھمم کے رہنے والے ڈاکٹر روتھ پال جان یتیم ہیں۔ تاہم، روتھ پال نے بہت محنت سے پڑھائی کی۔ محنت سے ایم بی بی ایس مکمل کرنے کے بعد وہ اس وقت حیدرآباد کے عثمانیہ میڈیکل کالج کے اے آر ٹی سنٹر میں برسرروزگار ہیں۔ وہ اپنے جیسے غریب مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں جو مختلف ذہنی اور جسمانی مسائل والے ٹرانس جینڈر ہوتے ہیں۔ Doctor Ruth John Koyyala

ڈاکٹر روتھ پال طبی شعبے میں مزید تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں۔ ملازمت کرتے ہوئے انہوں نے سخت پڑھائی کی اور PG NEET میں رینک حاصل کیا۔ حال ہی میں حیدرآباد ای ایس آئی میڈیکل کالج میں ایم ڈی ایمرجنسی کورس میں انہوں نے سیٹ حاصل کی، لیکن فیس کے لیے 2.50 لاکھ روپے کی ضرورت تھی۔ عثمانیہ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ناگیندر کی پہل پر ڈاکٹروں اور عملے کے دیگر ارکان نے ایک لاکھ روپے تک کا تعاون دیا۔ مزید 1.5 لاکھ روپے چیرٹی تنظیموں ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن اور سیڈ (SEED) کی طرف سے فراہم کیے گئے۔ اس پر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر روتھ پال نے کہا کہ انہوں نے جو تعلیم حاصل کی ہے، وہ اس کی مدد سے غریبوں اور اپنے جیسے لوگوں کی خدمت کریں گی۔

مزید پڑھیں: Dadri Municipal Elections دادری بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی خواجہ سرا امیدوار

Sub Inspector Post For Transgenders خواجہ سراؤں کے لیے سب انسپکٹر آف پولیس کی پوسٹ مختص کرنے کا حکم

Same sex marriage legalization ہم جنس پرستوں کی شادی کی قانونی حیثیت سے متعلق مرکز کو سپریم کورٹ کا نوٹس

Kerala Transgender Man Pregnant کیرالہ کا خواجہ سرا جوڑا اگلے مہینے بچے کو جنم دے گا

واضح رہے کہ خواجہ سراؤں کو سماج کے مرکزی دھارے میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکومت نے اس سمت میں کئی قدم اٹھائے ہیں۔ کئی این جی اوز اور تنظیمیں انہیں یکساں حقوق کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ حالیہ برسوں میں، بہت سے خواجہ سرا سرکاری ملازمتوں میں شامل ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی خواجہ سراؤں نے سیاست میں بھی قابل ستائش کام کیا ہے۔ اس سے ان کی امیج بہتر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.