ETV Bharat / state

'ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں'

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 8:30 PM IST

وزیر اعلی کے چندرشیکھرراو نے کہا کہ بھارت کی سرحدوں میں دراندازی کرنے والے کسی بھی ملک کو منھ توڑ جواب دیا جانا چاہئے۔

'ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں'
'ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں'

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھرراو نے وزیراعظم نریندر مودی کو مشورہ دیا کہ ملک کی سلامتی کے معاملے میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں۔

بھارت چین کشیدگی پر وزرائے اعلی کے ساتھ وزیراعظم مودی کی ویڈیو کانفرنس میں کے سی آر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں تلنگانہ کی حکومت اور عوام ہماری فورسسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے معاملے پر پورا ملک ایک ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر اعلی کے چندرشیکھرراو نے کہا کوئی بھی ملک چاہے وہ چین ہو یا کوئی دوسرا ملک دیش کی سرحدوں میں داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے تو اس کو منھ توڑ جواب دیا جانا چاہئے۔

انھوں نے مشورہ دیا کہ ملک کی سلامتی کے معاملے میں کسی کو بھی سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

اس موقع پر وزیراعظم سمیت تمام وزرائے اعلی نے ویرگتی حاصل کئے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی منائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.