ETV Bharat / state

حیدرآباد کے بارش کے متاثرین میں غذائی کٹس کی تقسیم

author img

By

Published : Oct 19, 2020, 1:23 PM IST

کٹس میں پانچ کلو چاول، ایک کلو تور دال،500ملی لیٹر تیل،200 گرام مرچ پاوڈر، 100گرام ہلدی، 200گرام سانبر کا پاوڈر، ایک کلو نمک، 250گرام املی، ایک کلو آٹا اور 100گرام پتی شامل ہے۔

حیدرآباد کے بارش کے متاثرین میں غذائی کٹس کی تقسیم
حیدرآباد کے بارش کے متاثرین میں غذائی کٹس کی تقسیم

تلنگانہ حکومت کی جانب سے حیدرآباد کے بارش کے متاثرین میں غذائی کٹس کی تقسیم کا کام کیا جارہا ہے۔


اس سلسلے میں اب تک تقریباً 30 ہزار سے زائد کٹس کی تقسیم کاکام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ہر کٹس میں پانچ کلو چاول، ایک کلو تور دال،500ملی لیٹر تیل،200 گرام مرچ پاوڈر، 100گرام ہلدی، 200گرام سانبر کا پاوڈر، ایک کلو نمک، 250گرام املی، ایک کلو آٹا اور 100گرام پتی شامل ہے۔

تلنگانہ میں آئندہ دنوں کے دوران شدید بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے تازہ الرٹ جاری کیا ہے۔ عہدیداروں کے مطابق حیدرآباد اور آس پاس کے علاقوں میں اگلے 3 دنوں تک شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ جس کے بعد انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامہ صورتحال سے نمٹنے کےلیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مدنظر عوام کو گھروں میں ہی رہنے کا مشورہ دیا ہے اور عوام کو برقی کھمبوں سے بھی دور رہنے کی ہدایت دی۔


حیدرآباد کے حسین ساگر جھیل میں پانی کی سطح میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ حسین ساگر میں پانی فی الحال پانی سطح 513.84 میٹر ہے جبکہ جملہ گنجائش 513.41 میٹر ہے۔ جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے جھیل سے پانی کا اخراج کرنا شروع کردیا ہے اور حالات پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد میں سیلاب سے عام زندگی مفلوج

اس دوران تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں عام زندگی کی بحالی کےلیے راحتی اقدامات میں تیزی لانے کا منصوبہ بنایا ہے تاہم اضافی افرادی طاقت کے علاوہ مشینوں کو راحت کاری کے کاموں میں استعمال کیا جائے گا۔ سڑکوں پر جمع پانی کو ہٹانے، سڑکوں، گلیوں اور نالوں سے کچرے کی نکاسی کے لیے خصوصی مہم شروع کی گئی۔

وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقی کے تارک راما راؤ کی ہدایت کے بعد جی ایچ ایم سی نے بڑے پیمانہ پر شہر میں بلیچنگ پاوڈر، سوسڈیم ہائیپوکلورائیڈ، کیڑے و جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا آغاز کیا ہے۔

ریاست تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حیدرآباد میں موسلادھار بارش کے باعث سیلاب جیسی صورتحال ہے۔ گذشتہ روز ہوئی شدید بارش کے بعد بالاپور میں واقع گرم چیرو تالاب کا پشتہ ٹوٹنے کی وجہ سے بابانگر، عمر کالونی کے علاوہ اطراف و اکناف کے سینکڑوں مکانات میں پانی داخل ہوگیا اور علاقہ میں تقریباً 6 فٹ تک پانی جمع ہوگیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.