ETV Bharat / state

راہل گاندھی نے حیدرآباد میں ڈیلیوری بوائز،سینیٹری ورکرس اورآٹوڈرائیورس کے مسائل سے واقفیت حاصل کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 2:00 PM IST

تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023 کی مہم کا آج آخری دن ہے۔ کانگریس آج اپنی پوری طاقت کے ساتھ ووٹروں تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے۔ راہل گاندھی نے اسی کوشش کے تحت آج حیدرآباد میں ڈیلیوری بوائز،سینیٹری ورکرس اورآٹوڈرائیورس کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور آٹو رکشا کی سواری کی۔ Rahul Gandhi rides in an autorickshaw

Congress MP Rahul Gandhi interacts with auto drivers
Congress MP Rahul Gandhi interacts with auto drivers

حیدرآباد: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے حیدرآباد میں ڈیلیوری بوائز اور سینیٹری ورکرس کے ساتھ ساتھ آٹو ڈرائیورس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈیلیوری بوائز اور سینیٹری ورکرس کے ساتھ ساتھ آٹو ڈرائیورس نے راہل گاندھی کو اپنے مسائل سے واقف کروایا۔ راہل گاندھی نے ان کے مسائل کی بغورسماعت کی۔ان ورکرس نے راہل گاندھی کو بتایا کہ انہیں ای ایس آئی، پی ایف جیسی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں تلنگانہ میں زیادہ ہیں۔وہ جو کچھ کمارہے ہیں، اس کا زیادہ ترحصہ پٹرول کی خریداری میں جارہا ہے۔ سینٹری ورکرس نے راہل گاندھی کو بتایا کہ حکومت ان کو ڈبل بیڈروم مکان اور پنشن نہیں دے رہی ہے۔

اس موقع پر کانگریس لیڈر نے انہیں بتایا کہ راجستھان میں ایسے ورکرس کے تحفظ کیلئے ایک اسکیم نافذ کی جا رہی ہے۔جوبلی ہلز کانگریس کے امیدوار اظہر الدین نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔ اس کے بعد راہل گاندھی نے حیدر آباد کی سڑکوں پر آٹو رکشا میں سواری کی۔

  • #WATCH | Telangana Elections | After his interaction with auto drivers, gig workers and sanitary workers in Jubilee Hills, Congress MP Rahul Gandhi rides in an autorickshaw. pic.twitter.com/xRABYKnqzk

    — ANI (@ANI) November 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:کانگریس تلنگانہ میں بے روزگاری کے مسئلہ پر توجہ دے گی: پرینکا گاندھی

واضح رہے، تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023 کی مہم کا آج آخری دن ہے۔ انتخابی مہم شام 5 بجے تھم جائے گی۔ ریاست کی 119 اسمبلی سیٹوں کے لیے 30 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ جبکہ ووٹوں کی گنتی اتوار 3 دسمبر کو ہوگی۔ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات 2023 کا یہ چوتھا اور آخری مرحلہ ہے۔ اس سے پہلے میزورم، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ووٹنگ ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی، الیکشن کمیشن نے جمعرات 30 نومبر کو ووٹنگ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.