ETV Bharat / state

Congress, BJP symbols of corruption کانگریس اور بی جے پی کرپشن کی علامت، کے ٹی آر

author img

By

Published : Aug 13, 2023, 9:44 PM IST

بی آر ایس کے کارگزار صدر اور تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے کانگریس اور بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے دونوں پارٹیوں کو کرپشن کی علامت قرار دیا۔ Congress, BJP symbols of corruption, says KTR

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر اور وزیر کے ٹی راما راؤ نے کانگریس اور بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہیں کرپشن کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا دونوں نے آزاد بھارت کو سات دہائیوں سے زائد عرصے تک ملک کو لوٹا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں اپنی نااہل حکمرانی اور کرپٹ انتظامیہ کی وجہ سے بدنام ہو چکی ہیں۔ راما راؤ نے کہا کہ اے آئی سی سی کا مطلب "آل انڈیا کرپشن کمیٹی" ہے، جب کہ بی جے پی "بھرشتاچار جنتا پارٹی" کا مترادف بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانی میں دونوں پارٹیوں کی ناکامیاں ملک کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کو ایک لعنت کی طرح پریشان کرتی رہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ بی جے پی، بی آر ایس کو اے آئی ایم آئی ایم کا اتحادی قرار دے کر بالواسطہ حربے اپنا رہی ہے۔ اسی طرح انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس بی آر ایس کو بی جے پی کی اتحادی قرار دے کر اسے کمزور کرنا چاہتی ہے۔ کے ٹی آر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا بی آر ایس پارٹی کا مطلب بھارت رائتھو سمیتی ہے، راما راؤ نے کہا کہ پارٹی کسانوں اور تلنگانہ کے لوگوں کی بھروسے مند اتحادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر پروگرام نیک نیتی پر مبنی ہے، ہمارے فیصلے پرعزم، وزیر اعلیٰ ایماندار اور مزید یہ کہ حکومت مکمل طور پر جوابدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Telangana Road Accident سڑک حادثہ میں پندرہ افراد زخمی

کے ٹی آر نے دعویٰ کیاکہ تلنگانہ میں بی آر ایس کی نو سالہ حکومت قابل ستائش ہے۔ اور انہیں یقین ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج دھماکہ خیز ہوں گے کیونکہ تلنگانہ کی ترقی کا ماڈل قومی سطح پر اثر انگیز ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.