ETV Bharat / state

Telangana Road Accident سڑک حادثہ میں پندرہ افراد زخمی

author img

By

Published : Feb 12, 2023, 2:16 PM IST

ضلع ونپرتی میں ایک سڑک حادثہ میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ Road Accident In Telangana

سڑک حادثہ میں پندرہ افراد زخمی
سڑک حادثہ میں پندرہ افراد زخمی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع ونپرتی میں ایک بھیانک سڑک پیش آیا۔ اس سڑک حادثہ میں 15 مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ ضلع کی قومی شاہراہ کے قریب صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے قابو کھودیا جس کے سبب تیز رفتار بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اس حادثہ میں بس میں سوار مسافرین میں سے 15مسافرین زخمی ہوگئے۔ یہ بس یادگیر گٹہ سے تروپتی کی سمت جارہی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور حالت نیند میں تھا، جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اسکی اطلاع دی۔ ا

مزید پڑھیں:۔ Road Accident In Noida نوئیڈا میں بھیانک سڑک حادثہ، خاتون کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا

اطلاع ملتے ہی کوتہ کوٹہ پولیس فوری طور پر وہاں پہنچی۔ جس کے بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے راحت رسانی کا کام شروع کیا اور جلد تمام زخمی لوگوں رسکیو کیا گیا۔ زخمیوں کو بس سے نکال کر ایمبولنس کے ذریعہ ونپرتی ضلع اسپتال پہنچانے کو یقینی بنایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں بیشتر کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 15زخمیوں میں 3شدید زخمی ہیں۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ حادثہ کے وقت بس میں 37 افراد سوار تھے۔ مہلوکین کی شناخت نرسمہا، جیانا، شبیر احمد، کرپانند، سری کانتھ چاری، شکیلہ، ارجن (کرنول)، اوپیندر، سری رام اوررفیق کے طور پر کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.