ETV Bharat / state

Telangana Assembly Elections کانگریس رہنما اظہرالدین اور وشنو وردھن ریڈی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ

author img

By

Published : Aug 10, 2023, 8:47 AM IST

ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد کے ایک حلقہ میں کانگریس کے دو رہنماؤں کے حامیوں کے درمیان آنے والے اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ کے مسئلہ پر جھڑپ ہوئی۔

Ex captain Mohammed Azharuddin
Ex captain Mohammed Azharuddin

حیدرآباد: کانگریس کے سابق رکن اسمبلی وشنو وردھن ریڈی کے حامیوں نے سابق کرکٹر اظہر الدین کو حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے ایک پروگرام کو منعقد ہونے سے روک دیا۔جیسے ہی اظہرالدین پروگرام کے مقام پر پہنچے وہاں پہلے سے موجود وشنو وردھن ریڈی کے حامیوں نے انھیں روک دیا جس کے باعث کشیدگی پیدا ہوگئی۔

Telangana Assembly Elections

مدھورا نگر پولیس اسٹیشن کے تحت رحمت نگر ڈیویژن کے ایس پی آر ہلز میں چہارشنبہ کی رات یہ کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب اظہرالدین چائے پر چرچہ پروگرام میں حصہ لینے آئے تو انہیں سابق ایم ایل اے وشنو وردھن ریڈی کے حامیوں اور مداحوں نے روک دیا۔ اس موقع پر دونوں قائدین کے حامیوں نے ایک دوسرے کی تائید میں نعرے لگائے اور دھکم پیل کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا ہلکا استعمال کیا- وشنو وردھن ریڈی کے حامی اس بات پر ناراض تھے کہ اظہر الدین نے وشنو وردھن ریڈی کو بتائے بغیر جوبلی ہلز حلقہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اظہر الدین پولیس پر ناراضگی ظاہر کی۔ جس پر کانگریس کے ایک کارکن نے پولیس سے پوچھا کہ وہ سابق ایم پی اظہرالدین کو پروٹوکول دیئے بغیر کیا کر رہے ہیں۔ وشنو وردھن ریڈی کے پیروکاروں نے انہیں روکا اور واپس چلے گئے۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدار آئے گی، ریونت ریڈی

اسی دوران وشنو وردھن ریڈی نے اظہر الدین کے جوبلی ہلز حلقہ کے دورے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کے لئے اپنی جان دینے کا ذہن رکھتے ہیں۔ اظہرالدین نے انھیں اطلاع دئے بغیر ان کے حلقہ میں دورہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان کے خاندان کی توہین کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو کئی سالوں سے کانگریس پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان کے والد پی جناردھن ریڈی نے کانگریس پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ 16 سال سے جوبلی ہلز حلقہ میں کانگریس پارٹی کی جانب سے عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ وشنو وردھن ریڈی نے خبردار کیا کہ اگر ان کے علاوہ کسی اور کو ٹکٹ دیا جاتا ہے تو وہ اسے برداشت نہیں کریں گے۔ وہ جوبلی ہلز کے ٹکٹ پر اپنی امیدیں پہلے ہی لگا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.