ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے ترقیاتی منصوبوں کو لے کر میٹنگ کی قیادت کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2023, 3:05 PM IST

Telangana CM Revanth Reddy : تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ارکان اسمبلی کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔ وزیراعلیٰ اجلاس میں ریونت ریڈی نے پرانے شہر کی ترقی اور فلاحی پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے ترقیاتی منصوبوں کو لے کر میٹنگ کی قیادت کی
وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے ترقیاتی منصوبوں کو لے کر میٹنگ کی قیادت کی

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے ترقیاتی منصوبوں کو لے کر میٹنگ کی قیادت کی

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ارکان اسمبلی کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔ وزیراعلیٰ اجلاس میں ریونت ریڈی نے پرانے شہر کی ترقی اور فلاحی پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ریونت ریڈی نے حیدرآباد کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں مجلسی فلور لیڈر اکبرالدین اویسی نے دیگر مجلسی ارکان اسمبلی کے ساتھ شرکت کی۔ مجلس کے ارکان اسمبلی سے وزیراعلیٰ کی ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں۔

حالیہ انتخابات میں گریٹر حیدرآباد کے حلقوں میں کانگریس کو ایک بھی نشست حاصل نہیں ہوئی۔ تمام حلقوں پر مجلس، بی آر ایس اور بی جے پی کے امیدواروں نے جیت حاصل کی۔ گریٹر حیدرآباد میں کانگریس کو جیت نہیں ملنے پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آرٹیکل 370 کی منسوخی سے سب سے زیادہ نقصان ڈوگروں اور بدھوں کو ہوا، اسد الدین اویسی

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے میٹنگ میں مجلس کے ارکان اسمبلی کے ساتھ ساتھ ڈی سریدھر بابو، ڈی نرسمہا کے علاوہ دیگر وزرا، ارکان اسمبلی و اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی ۔ انہوں نے ریاست میں ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شہر حیدرآباد خاص کر پرانے شہر کی ترقی پر توجہ دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.