ETV Bharat / state

Harish Rao On Center مرکزی حکومت کا تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک ہے:وزیرخزانہ ہریش راو

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 4:11 PM IST

تلنگانہ کے وزیر خزانہ ہریش راؤ نے کہا کہ پوری دنیا تلنگانہ کے کالیشورم پراجکٹ کی ستائش کررہی ہے۔ تلنگانہ ملک کے لئے چاول کا مرکزبن گیا ہے۔مزدوری کے کام کے لیے دوسری ریاستوں سے مزدورتلنگانہ آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ سے دھان،کرناٹک سے کپاس اگانے،حمالی کے کام کے لیے بہار اور مرچ اگانے کے لیے مہاراشٹرسے مزدور تلنگانہ آرہے ہیں۔ لیکن مزکزی حکومت تلنگانہ کوتعاون نہیں کررہی ہے۔Telangana Is Facing Discrimination By The Center

مرکزی حکومت کا تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک ہے:وزیرخزانہ ہریش راو

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرخزانہ ہریش راؤ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت ریاست تلنگانہ کے ساتھ ہر قدم پر امتیازی سلوک کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی حکمرانی نے ملک کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔چندرشیکھرراو کی کارکردگی سابقہ حکمرانوں سے مختلف ہے۔دوسری ریاستیں تلنگانہ اسکیمات کی نقل کررہی ہیں۔ وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ بجٹ میں زیادہ تر رقم غریب اور کمزور طبقات کے لیے مختص کی گئی ہے۔

وزیر موصوف نے قانون ساز کونسل میں بجٹ پر عام بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہلی اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ نے وعدہ کیا ہے، کہ وہ اپنی ریاستوں میں بھی تلنگانہ کے طرح آنکھوں کی روشنی پروگرام کا آغاز کریں گے۔ پوری دنیا تلنگانہ کے کالیشورم پراجکٹ کی ستائش کر رہی ہے۔ جبکہ تلنگانہ ملک کے لئے چاول کامرکز بن گیا ہے۔ مزدوری کے کام کے لیے دوسری ریاستوں سے مزدور تلنگانہ آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ سے دھان،کرناٹک سے کپاس اگانے،حمالی کے کام کے لیے بہار اور مرچ اگانے کے لیے مہاراشٹر سے مزدور تلنگانہ آرہے ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ملک میں صرف 49 فیصد افرادکو صاف پانی میسر ہے۔ جبکہ تلنگانہ میں ہم ہر گھر کو پینے کا صاف پانی فراہم کر رہے ہیں۔ مشن بھاگیرتا سے تالاب لبریز ہوئے ہیں۔ یہ تمام کامیابیاں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی کوششوں سے ممکن ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے تعاون نہ کرنے پر بھی تلنگانہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

مزید پڑھیں:Highest Paddy Contributor دھان کی پیداوارمیں تلنگانہ ملک میں دوسرے نمبر پر: وزیر زراعت

مرکزی بجٹ سے ریاست کو کچھ حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کوان کی فصل پر امدادی قیمت کے معاملے میں مرکز نے ہٹ دھرمی دکھائی ہے۔ انہوں نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکز نے کسانوں کے مسئلہ پر اپنی آنکھیں بند کرلی ہیں۔ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی آمدنی دگنی نہیں ہوئی بلکہ اخراجات دوگنا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے کارپوریٹ کمپنیوں کے کئی کروڑ روپے معاف کر دیئے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.