ETV Bharat / state

Arabic Tutor Arrested منشیات فروشی کے الزام میں عربی ٹیوٹر گرفتار

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 5:51 PM IST

Updated : Aug 27, 2022, 8:47 PM IST

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ٹیوٹر گوا سے تین ہزار روپے فی گرام کے حساب سے کوکین خرید کر حیدرآباد میں 15 ہزار روپے فی گرام فروخت کرتا تھا۔ Arabic tutor Arrested In Hyderabad

منشیات فروشی کے الزام میں عربی ٹیوٹر گرفتار
منشیات فروشی کے الزام میں عربی ٹیوٹر گرفتار

حیدرآباد: رام چندر پورم پولیس اور ایس او ٹی مادھا پور نے محمد اشرف بیگ (38) نام کے ایک شخص کو منشیات کے کاروبار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اس شخص پر قومی شاہراہ کے قریب اکریست میں منشیات کا کاروبار کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 3.92 لاکھ روپے کی کوکین، 64300 روپے نقد اور موٹر سائیکل اور دو آئی فون برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے خلاف ماضی میں بھی منشیات کے کاروبار سے متعلق مقدمہ درج ہے۔ Arabic tutor Arrested

اشرف بیگ سوریہ نگر ٹولی چوکی کا رہنے والا ہے، جو کہ ٹویٹر کے طور پر کام کرتا تھا، لیکن بعد میں وہ منشیات کی خرید وفروخت کرنے لگا، اشرف بیگ نے نائیجیریا کے جوڈ عرف کرس سے رابطہ کیا جو گوا میں منشیات کا ریکیٹ چلاتا تھا۔ اس سے کوکین خرید کر شہر میں لانے کے بعد وہ اسے 4 گنا زیادہ قیمت پر فروخت کرتا تھا۔ رائے درگم پولیس نے گزشتہ نئے سال کی تقریبات کے دوران دو سافٹ ویئر انجینئروں کو منشیات کی سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اس وقت ان کے قبضے سے 183 گرام کوکین برآمد ہوئی تھی۔جنہوں نے ایک نائجرین سے کویکن خریدی جو گوا میں ہے۔ Arabic tutor Arrested In Hyderabad

منشیات فراہم کرنے والے جوڈ عرف کرس اور اشرف بیگ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جوڈ اس وقت فرار ہے۔ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ان کے ذریعے منشیات کس نے فراہم کیں۔ سائبرآباد سی پی اسٹیفن رویندرا نے مادھا پور ایس او ٹی انسپکٹر شیو پرساد کی ٹیم کو مبارکباد دی جنہوں نے ملزمین کی گرفتاری میں کلیدی رول ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Minor Boy Complaint Against His Father تیسری جماعت کے طالب علم نے اپنے والد کے خلاف مقدمہ درج کرایا

Last Updated :Aug 27, 2022, 8:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.