ETV Bharat / state

بی آر ایس کی حکومت دوبارہ بننے پر ایل پی جی سلینڈر چار سو روپے میں دیا جائے گا: کے تارک راما راؤ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 2:19 PM IST

تلنگانہ کے ریاستی وزیر کے ٹی آر نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی حکومت دوبارہ بنتی ہے تو عوام کو ایل پی جی سلینڈر 400 روپے میں فراہم کیا جائے گا۔ When the BRS government is formed again cooking gas will be given for 400 rupees

بی آر ایس کی حکومت دوبارہ بننے پر چار سو روپیے میں پکوان گیس دیا جائے گا: کے تارک راما راؤ
بی آر ایس کی حکومت دوبارہ بننے پر چار سو روپیے میں پکوان گیس دیا جائے گا: کے تارک راما راؤ

تارک راما راؤ کا انتخابی ریلی سے خطاب

حیدرآباد: تلنگانہ کے ریاستی وزیر کے ٹی آر نے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی پر بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے دور میں صرف مہنگائی کا بول بالا ہوا ہے۔ کسی عوام کا بول بالا نہیں ہوا ہے۔ کے ٹی آر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے دور کے اچھے دن آگئے ایل پی جی کی قیمت گیارہ سو سے زیادہ ہوگئی۔ مہنگائی ملک کی عوام کو بی جے پی کا تحفہ ہے۔ تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی، کے تارک راما راؤ نے بی جے پی پر مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے دور اقتدار میں عام آدمی کا جینا محال ہوتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابی تشہیر کے دوران حادثہ، کے ٹی آر رتھ سے گرکر معمولی زخمی

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی، کے تارک راما راؤ نے مہنگائی پر بی جے پی پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی دن بہ دن آسمان چھوتی جارہی ہے۔ پچھلے نو سالوں میں بی جے پی نے عوامی فلاح وبہبود کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ انتخابات میں کامیابی کے لیے ہندو اور مسلم کے درمیان نفرت پھیلاتے رہتے ہیں۔ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی آر ایس کانگریس اور بی جے پی کی انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے۔ تینوں ہی پارٹیاں انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.