ETV Bharat / state

تمل ناڈو میں ای ڈی افسر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2023, 10:16 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

تمل ناڈو کے محکمہ انسداد بدعنوانی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ایک افسر کو 20 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ای ڈی افسر نے یہ رقم ایک ڈاکٹر سے کیس بند کرنے کے عوض مانگی تھی۔ ریاست کی محکمہ انسداد بدعنوانی نے پہلی دفعہ مدورائی انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ Tamil Nadu ED officer arrested

چنئی: تمل ناڈو کے ڈنڈیگل ضلع میں جمعہ کو ایک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ افسر کو ایک ڈاکٹر سے 20 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شخص کی شناخت انکت تیواری کے طور پر کی گئی ہے۔ اس شخص کے پاس سے نقدی کے ساتھ ساتھ مرکزی ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ لنکڈ ان پروفائل کے مطابق گرفتار شخص پانچ سال سے زیادہ عرصے سے ای ڈی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ مرکزی ایجنسی میں شامل ہونے سے پہلے اس شخص نے بگ فور اکاؤنٹنگ فرموں میں سے ایک میں کام کیا۔

مدورائی انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کے دفتر میں ریاست کی محکمہ انسداد بدعنوانی کے پہلے چھاپے نے ہلچل مچا دی ہے۔ چھاپے کی وجہ سے سو سے زیادہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ انڈو تبت پیرا ملٹری فورس کے 50 جوان کو سیکورٹی کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق انکت تیواری نے ڈنڈیگل گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سریش بابو کو کیس سے بچانے کے لیے 3 کروڑ روپے کی رشوت مانگی تھی اور نہ دینے کی صورت میں اسے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ڈاکٹر سریش اتنی رقم پر راضی نہیں ہوئے اور آخر کار 51 لاکھ روپے کا سمجھوتہ ہوام جس میں سے ڈاکٹر سریش بابو نے گزشتہ یکم نومبر کو 20 لاکھ روپے اس کو دیے۔

انکت تیواری نے 30 نومبر کو واٹس ایپ کال کے ذریعے ڈاکٹر سے بقیہ رقم کا بھی مطالبہ کیا۔ اس پر ڈاکٹر سریش بابو نے 30 نومبر کو دنڈیگل اینٹی کرپشن بیورو میں شکایت درج کرائی اور پھر اس معاملے میں رشوت مخالف پولیس کے مشورے کے مطابق ڈاکٹر نے 1 دسمبر کو ڈنڈیگل کے مدورائی بائی پاس روڈ پر ای ڈی افسر کی گاڑی میں 20 لاکھ روپے رکھ دیے۔

اسی دوران ڈائریکٹوریٹ آف ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن (DVAC) کی ٹیم نے ای ڈی کا محاصرہ کرلیا۔ ای ڈی افسر اس وقت فرار ہونے کی کوشش کی تو ڈنڈیگل سے مدورائی جانے والی سڑک پر کوڈائی روڈ پر ٹول گیٹ پر اطلاع ملنے کے بعد کار کو ضبط کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ای ڈی افسر کو گرفتار کرنے کے بعد اس سے 20 لاکھ روپے ضبط کر لیے گئے۔ اسی سلسلے میں دنڈیگل ضلع کے انسداد بدعنوانی محکمہ کے افسران نے تحقیقات کے لیے مدورائی تھابل تھانتھی نگر علاقے میں انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ زونل آفس کا بھی دورہ کیا۔

اس پر انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے کہا کہ وہ محکمہ رشوت مخالف پولیس کو انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دفتر میں کسی اعلیٰ اہلکار کی عدم موجودگی میں تلاشی لینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اینٹی کرپشن حکام اس معاملے میں کافی دیر انتظار کرتے رہے۔ تب تک 100 سے زیادہ پولیس اہلکار وہاں جمع ہو گئے۔

نیز، محکمہ انسداد بدعنوانی کے اہلکاروں نے گرفتار انفورسمنٹ افسر کے زیر استعمال کمروں کی تلاشی لینے کی اجازت طلب کی کیونکہ وہ مدورائی سب زونل آفس میں کام کر رہا تھا۔اس دوران انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے وکلا بھی انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دفتر گئے۔ چھاپے کی اجازت ملنے کے بعد اینٹی کرپشن پولیس نے مدورائی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اسسٹنٹ علاقائی دفتر میں چھاپہ مار کارروائی شروع کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.