Major Drug Peddling Bid Foiled At Chennai Airport: چنئی ایئرپورٹ پر 100 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط

author img

By

Published : Aug 13, 2022, 9:58 AM IST

منشیات ضبط

ایتھوپیا ایئر لائن کے تمام مسافر جو جمعہ یعنی 12 اگست کو ادیس ابابا، ایتھوپیا سے چنئی پہنچے تھے، ان کی سرگرمیوں کی نگرانی اور جانچ کی گئی، اس جانچ کے دوران افریقی ممالک کے چنئی آنے والے مسافروں پر خاص طور پر کڑی نظر رکھی جارہی تی، تاہم ان کے پاس سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی۔Drugs worth Rs 100 crore seized by Customs at Chennai Airport

تامل ناڈو کے دارلحکومت چنی ایئر پورٹ کے کسٹمز حکام کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایتھوپیا سے چنئی جانے والے ہوائی جہاز کے ذریعے بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کی جارہی ہیں۔ اس کے بعد چنئی ہوائی اڈے کے حکام نے نگرانی کو تیز کر دیا۔

ایتھوپیا ایئر لائن کے تمام مسافر جو جمعہ یعنی 12 اگست کو ادیس ابابا، ایتھوپیا سے چنئی پہنچے تھے، ان کی سرگرمیوں کی نگرانی اور جانچ کی گئی،اس جانچ کے دوران افریقی ممالک کے چنئی آنے والے مسافروں پر خاص طور پر کڑی نظر رکھی جارہی تی،تاہم ان کے پاس سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی۔

اس معاملے میں حکام کو اقبال پاشا (38) نامی بھارتی مسافر پر شک ہوا، جو افریقہ سے چنئی آیا تھا اور اسے پوچھ گچھ کے لیے روکا گیا،۔لیکن مسافر نے کوئی مناسب جواب نہیں دیا،اس کے بعد اسے ایک الگ کمرے میں لے جا کر اس سے پوچھ گچھ کی گئی، اس کے کپڑے، زیر جامہ، الماری اور جوتے سمیت مختلف جگہوں سے کل 9 کلو 590 گرام کوکین اور ہیروئن ضبط کی گئی۔ ان کی بین الاقوامی مالیت 100 کروڑ روپے ہے۔

مزید پڑھیں:Drugs Recovered In Jammu: کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط

1932 میں چنئی ہوائی اڈے کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایک مسافر سے 100 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی گئی ہیں۔ جس کے بعد کسٹم حکام نے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

100 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی گئی ہیں، اور اس سے متعلق تفتیش جاری ہے،وہ 100 کروڑ روپے کی یہ منشیات کہاں سے بھارت لایا اور کہاں کرتا تھا۔ اس کے پیچھے کون ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.