ETV Bharat / state

سری نگر میں دریائے جہلم سے خاتون کی لاش بر آمد

author img

By

Published : May 25, 2021, 6:24 PM IST

متوفی خاتون کی شناخت ہوگئی ہے اور اس کا تعلق گاسی محلہ صفا کدل سے ہے۔

سری نگر میں دریائے جہلم سے خاتون کی لاش بر آمد
سری نگر میں دریائے جہلم سے خاتون کی لاش بر آمد

سری نگر کے ملورہ پارمپورہ علاقے کے نزدیک منگل کے روز دریائے جہلم سے ایک خاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ملورہ پارمپورہ کے نزدیک منگل کے روز دریائے جہلم سے ایک خاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی خاتون کی شناخت ہوگئی ہے اور اس کا تعلق گاسی محلہ صفا کدل سے ہے۔

دریں اثنا ایک پولیس عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دریائے جہلم سے ایک خاتون کی لاش بر آمد کی گئی جس کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یو-این-آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.