ETV Bharat / state

Muharram Processions in Kashmir کیا واقعی تین دہائی کے بعد ماتمی جلوسوں سے پابندی ہٹے گی؟

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 3:39 PM IST

Updated : Jul 22, 2023, 4:27 PM IST

will-ban-on-muharram-processions-will-be-lifted-in-jk-after-three-decades
کیا واقعی تین دہائی کے بعد ماتمی جلوسوں پر پابندی ہٹے گی

کشمیر میں 8 اور 10 محرم الحرام کے تاریخی جلوس تعزیہ پر 1989 میں کشمیر میں مسلح شورش شروع ہوتے ہی اس وقت کے سابق ریاست کے گورنر جگ موہن نے پابندی عائد کی تھی جو کہ اب تک برابر جاری ہے۔صرف شعیہ آبادی والے علاقوں میں ماتمی جلوس کی اجازت دی جاتی ہے۔

کیا واقعی تین دہائی کے بعد ماتمی جلوسوں سے پابندی ہٹے گی؟

سرینگر: جموں وکشمیر انتظامیہ 8 اور 10 محرم الحرام کے روایتی اور تاریخی ماتمی جلوس کو سرینگر میں برآمد کرنے کی اجازت پر غور وخوص کررہی ہے،جن پر 90 کی دہائی کے اوائل میں مسلح شورش شروع ہوتے ہی عسکریت پسندی کے آغاز کے بعد سے پابندی عائد ہے۔
محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے والے اعزاداری کے جلوس اور خاص کر 8 محرم اور 10 محرم کے ماتمی جلوسوں کی اجازت دئیے جانے سے متعلق حال ہی میں صوبائی انتظامیہ اور شعیہ رہنماؤں کے درمیان ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔پہلے دور کی یہ میٹنگ مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی ۔ایسے میں اب یہ توقع کی جارہی ہے کہ ضلع انتظامیہ سرینگر 8 محرم الحرام کے تاریخی جلوس اعزا نکالنے کی اجازت دے سکتی ہے جو کہ روایتی طور گورو بازار سے نکل کر ڈلگیٹ سرینگر میں اختتام پذیر ہوا کرتا تھا۔
میٹنگ میں شامل شیعہ رہنماؤں کے مطابق پہلے دور کی میٹنگ کامیاب رہی اور دوسرے دور کی میٹنگ آنے والے دنوں میں منعقد ہورہی ہے۔ایسے میں 8 محرم کو تعزیتی جلوس پر عائد پابندی ہٹائی جاتی ہے اور اور اگر سب کچھ پرامن طریقے سے انجام پاتا ہے تو پھر یوم عاشورہ یعنی 10 محرم الحرام کو بھی لال چوک کے آبی گزر علاقے سے ذڈی بل کی علی پارک تک روایتی ماتمی جلوس کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
ادھر سرینگر کے مئیر جنید اعظم متو نے بھی کہا کہ محرم الحرام کے روایتی ماتمی جلوسوں کو نکالنے کی اجازت دی جانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں حالات معمول پر ہیں۔ امان اومان کے بہتری کے پیش نظر 8 اور 10 محرم کے جلوسوں پر عائد پابندی کو ہٹایا جانا چاہیے۔

اپنی پارٹی کے سینیئر رہنما محی الدین منتظر کہتے ہیں شعیہ برادری کے مذہبی کے عقیدے کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کو اس مرتبہ 8 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں پر کوئی پابندی نہیں عائد نہیں کرنی چائیے۔ اسلامی سال کا پہلا مہینہ جسے محرم الحرم کہا جاتا ہے اپنے گونا گوں پیچ وخم ،ایثار و قربانی، عشق و محبت اور بے شمار فضیلت و مرتبت کی دولت سے معمور اور سر بلند ہے۔

مزید پڑھیں:


کشمیر میں 8 اور 10 محرم الحرام کے تاریخی جلوس تعزیہ پر 1989 میں کشمیر میں مسلح شورش شروع ہوتے ہی اس وقت کے سابق ریاست کے گورنر جگ موہن نے پابندی عائد کی تھی جو کہ اب تک برابر جاری ہے۔صرف شعیہ آبادی والے علاقوں میں ہی زولجنا اور ماتمی جلوس کی اجازت دی جاتی ہے ۔ایسے میں اب امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے حکومتی دعوؤں کے بیچ اب یہ دیکھنا بڑا دلچسپ ہوگا کہ تین دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد 8 اور 10 محرم الحرام کے عزاداروں کے ماتمی جلوسوں پر عائد پابندی کو ہٹایا جائے گی یا نہیں۔

Last Updated :Jul 22, 2023, 4:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.