ETV Bharat / state

Sheikh Abdullah Death Anniversary: صدر جمہوریہ مجھے عشائیہ کے لیے کیونکر بلائیں گے، فاروق عبداللہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 6:42 PM IST

نیشنل کانفرنس کے لیڈران نے پارٹی کے بانی صدر اور سابق وزیر اعظم و وزیر اعلیٰ شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی 41ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر جمہوریہ مجھے عشائیہ کے لیے کیونکر بلائیں گی، فاروق عبداللہ
صدر جمہوریہ مجھے عشائیہ کے لیے کیونکر بلائیں گی، فاروق عبداللہ

صدر جمہوریہ مجھے عشائیہ کے لیے کیونکر بلائیں گی، فاروق عبداللہ

سرینگر (جموں کشمیر) : نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کا کہنا ہے کہ ’’ہمارے آئین میں بھارت اور انڈیا دونوں نام درج ہیں اور مجھے ان میں کوئی فرق نظر نہیں آتا ہے۔‘‘ انہوں نے جی ٹونٹی کو اقوام متحدہ سے بہتر اور اچھا فورم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ بیس ممالک اپنی مشکلات سامنے رکھ کر ان کا ازالہ تلاش کرتے ہیں۔‘‘ فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ قبل ازیں ڈاکٹر فاروق عبداللہ، ان کے فرزند اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سمیت این سی کے کئی لیڈران و کارکان این سے بانی صدر شیخ محمد عبداللہ کی 41ویں برسی کے موقع پر حضرت بل سرینگر میں واقع ان کے مزار پر جمع ہوئے اور فاتحہ خوانی کی۔

فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انڈیا اور بھارت ناموں کے بارے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: ’’آپ آئین کا مطالعہ کریں، اس میں بھارت اور انڈیا دونوں لکھے ہیں اور مجھے ان دونوں ناموں میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔‘‘ صدر جمہوریہ کی جانب سے عشائیہ پر طلب کیے جانے یا نہ کیے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا: ’’مجھے سمجھ نہیں آتا کہ صدر جمہوریہ مجھے ڈِنر (عشائیہ) کے لیے کیوں طلب کریں گی۔‘‘

مزید پڑھیں: india bharat name change: ملک کا نام ’بھارت‘ تبدیل کرنا آسان نہیں، عمر عبداللہ

جی ٹونٹی کو ایک اچھا فورم قرار دیتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا: ’’یہ ایک اچھا فورم ہے جو اپنی مشکلات سامنے رکھتے ہیں اور ان کا ازالہ تلاش کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’یہ اجلاس باقی ممالک میں بھی ہوتا ہے اور اگلے سال اس کا اجلاس برازیل میں ہوگا۔‘‘ لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل انتخابات کے بارے میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’’یہ انتخابات اکتوبر میں منعقد ہوں گے۔‘‘ جبکہ ’’ون الیکشن ون نیشن‘‘ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ’’پارلیمنٹ میں دیکھیں گے کہ اس کا کیا ہوگا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.