ETV Bharat / state

Snowfall In Kashmir: وادی کشمیر میں تازہ برف باری کا سلسلہ شروع

author img

By

Published : Jan 7, 2022, 8:19 PM IST

weatherman-issues-red-alert-in-kashmir-forecasts-very-heavy-snowfall
وادی کشمیر میں تازہ برف باری کا سلسلہ شروع

محکمہ موسمیات کے عین مطابق سرینگر سمیت وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں سپہر سے برفباری کا سلسلہ شروع Snowfall Started in Kashmir ہوا ۔ وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری ہورہی ہیں جبکہ میدانی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے عین مطابق سرینگر سمیت وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں سپہر سے برفباری کا سلسلہ شروع ہوا۔ اگچہ آج صبح سے ہی وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں ہورہی تھی تاہم جمعرات کی سپہر سے شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع بڈگام، گاندبل،اننت ناگ ،پلوامہ، شوپیاں، بارہمولہ ،کپوارہ، بانڈی پورہ اور کولگام میں ضلع میں تازہ برفباری کا سلسلہ شروع Snowfall Started in Kashmir ہوا۔

وادی کشمیر میں تازہ برف باری کا سلسلہ شروع
ادھر جموں صوبے کے ب کشتواڑ، رامبن اور پونچھ اضلاع میں بھی برفباری کی اطلاع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 2 سے 6 گھنٹے تک برفباری مسلسل جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم بعد میں برفباری میں کمی ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔سپہر سے ہورہی اس تازہ برف باری سے شہر سرینگر کی سڑکوں پر پھسلن پیدا ہو گئ ہے، جس کے نتیجے میں اہم شہراہوں پر گاڑیاں کچوے کی چال سے چل رہی ہیں۔اس دوران کئی مقامات پر ٹریفک جام کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔

مزید پڑھیں:Pictures of Snowfall in Kashmir:کشمیر میں برفباری کے خوبصورت مناظر


محکمہ موسمیات Meteorology Department kashmir کی پیشن گوئی کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر کے میدانی اور بالائی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ درمیانہ سے بھاری برفباری کی پیشن گوئی کی گئی ۔

اس بیچ تازہ ایڈوائزی Weather Advisory in Kashmir جاری کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ برفباری سے ہوائی آمدورفت پر بھی خلل پڑسکتا ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں تودنے گر آنے کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔

وادی کشمیر میں تازہ برف باری کا سلسلہ شروع

ادھر پہاڑی ضلع شوپیان snowfall in shopian کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی مسلسل دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔برفباری ہونے کے ساتھ ہی سڑکوں و مکانوں اور دیگر تعمیرات کی چھتوں اور کھلے میدانوں میں برف کی پرت بچھ گئی۔

تازہ برفباری کے نتیجے میں شوپیاں ضلع میں عام اور کاروباری زندگی متاثر ہوئی ہے۔سڑکوں پر برف جمع ہونے سے عام لوگوں کو عبور و مرور کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.