ETV Bharat / state

آئندہ چار روز تک موسم خوشگوار رہنے کی پیش گوئی

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 10:08 AM IST

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر میں تین اپریل تک موسم خوشگوار رہے گا، تاہم چار اپریل سے موسم میں تبدیلی آ سکتی ہے اور بارش کا سلسلہ شروع ہوگا۔

آئندہ چار روز تک موسم خوشگوار رہنے کی پیش گوئی
آئندہ چار روز تک موسم خوشگوار رہنے کی پیش گوئی

جموں و کشمیر میں آج موسم خوشگوار ہے اور آئندہ چار روز تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔ جبکہ کافی دنوں بعد لوگ دھوپ کا لطف لے سکیں گے۔

گزشتہ ہفتے جموں و کشمیر میں لگاتار بارش ہوئی جس کی وجہ سے خطہ کی آبی پناہ گاہوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا۔ حالانکہ گزشتہ دو روز سے موسم مجموعی طور پر خشک رہا تاہم متعدد مقامات پر ہلکی بارش درج کی گئی۔

سرینگر میں گزشتہ روز مطلع ابر آلود رہا اور شام کے وقت ہلکی بارش بھی درج کی گئی۔ یہاں کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری درج کیا گیا جبکہ رات کا درجہ حرارت 6 ڈگری رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تین اپریل تک موسم خوشگوار رہے گا تاہم چار اپریل سے موسم میں تبدیلی آ سکتی ہے اور بارش کا سلسلہ شروع ہوگا۔

پانچ سے سات اپریل تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ آٹھ اپریل سے موسم میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے وادی کشمیر میں مارچ سے لیکر اپریل سے عمومی طور پر بارشوں کا موسم ہوتا ہے۔ فروری ماہ میں اگرچہ سردی کی شدت میں کمی آجاتی ہے لیکن یہاں بارش کا سلسلہ تقریباً اپریل ماہ تک جاری رہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.