ETV Bharat / state

Weather in Kashmir: کشمیر کے گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

author img

By

Published : Feb 4, 2022, 1:02 PM IST

موسم میں بہتری واقع
موسم میں بہتری واقع

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کچھ مقامات پر برف باری یا بارشں ہوسکتی ہیں. Snowfall in Kashmir

وادی کشمیر کے موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی شہرہ آفاق سیاحتی مقامات گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت 12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔Night Temperature in Gumarg

ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔Snowfall in kashmir

انہوں نے کہا کہ وادی میں پانچ فروری کو موسم خشک رہ سکتا ہے۔ وادی میں 9 فروری تک موسم خراب رہنے کا ہی امکان ہے۔Weather In Kashmir

گرمائی دارلحکومت سرینگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم سے درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Minimum Temperature in Srinagar

سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Weather in Gulmarg

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11.1 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔


سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔


گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی2.1 ڈگری سینٹٰ گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔


لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں منفی14.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Snowfall in Kashmir: وادی میں تازہ برف باری و بارشوں کا سلسلہ شروع


دریں اثنا وادی میں جمعے کے روز موسم مجموعی طور پر خشک مگر ابر آلود رہا تاہم آفتاب نے بھی بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے کی کئی کامیاب کوششیں کیں۔


وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہے جس کا دور اقتدار بیس فروری کو ختم ہوگا اگرچہ اس چلہ کے دوران بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم اس کے دوران ہونے والی برف زمین پر زیادہ دیر تک جمع نہیں رہ سکتی ہے اور درجہ حرارت میں بھی بتدریج بہتری ہی واقع ہوتی ہے۔weather in kashmir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.