ETV Bharat / state

Snowfall in Kashmir: وادی میں تازہ برف باری و بارشوں کا سلسلہ شروع

author img

By

Published : Feb 3, 2022, 11:15 AM IST

کشمیر وادی کے پہاڑی علاقوں بشمول گلمرگ کے مشہور سکی ریزرٹ میں بدھ کے روز تازہ برف باری دیکھنے کو ملی جب کہ بدھ کی شام دیر گئے میدانی علاقوں میں بھی بارشوں اور ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو ابھی بھی جاری ہے۔ Kashmir witness fresh snowfall

وادی میں تازہ برف باری و بارشوں کا سلسلہ شروع
وادی میں تازہ برف باری و بارشوں کا سلسلہ شروع

محکمۂ موسمیات نے کشمیر میں گزشتہ روز تین دنوں کے دوران بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی تھی جس کے بعد وادی میں گزشتہ شام دیر گئے ہی تازہ برف باری اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔Weather in Kashmir

وادی میں تازہ برف باری و بارشوں کا سلسلہ شروع

کشمیر وادی کے پہاڑی علاقوں بشمول گلمرگ کے مشہور سکی ریزورٹ میں بدھ کے روز تازہ برف باری دیکھنے کو ملی جب کہ بدھ کی شام دیر گئے میدانی علاقوں میں بھی بارشوں اور ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو ابھی بھی جاری ہے۔ light rains lashed many areas in the plains



دریں اثناء کشمیر میں کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا کیونکہ محکمۂ موسمیات نے اگلے تین دنوں میں بڑے پیمانے پر بارش یا برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ Kashmir Received Fresh Snowfall

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ جموں اور کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں منفی 1.9 ڈگری سیلسیس کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے 1.8 ڈگری سیلسیس سے تقریباً چار ڈگری کم ہے۔ Minimun Temperature in Srinagar


شمالی کشمیر کے گلمرگ کے مشہور سکی ریزورٹ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 9.0 ڈگری سیلسیس تھا-


انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے پہلگام سیاحتی مقام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ رات کے برابر تھا۔Weather in Pahalgam



محکمۂ موسمیات کے عہدیدار نے مزید بتایا کہ قاضی گنڈ میں کم از کم منفی 2.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے منفی 0.3 ڈگری سیلسیس سے کم تھا۔


انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے قریبی قصبہ کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے


محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ سے دو دن تک اور جمعہ کو بکھرے ہوئے مقامات پر "کافی وسیع سے وسیع مقامات پر" بارش یا برفباری کا امکان ہے۔



قابل ذکر ہے کہ کشمیر اس وقت 20 دن پر محیط "چِلّی خورد "کے زیرِ اثر ہے جو پیر کو چلّی کلاں کے بعد شروع ہوا تھا۔ چلہ کلاں 40 دن پر محیط سخت ترین موسم سرما کا دورانیہ ہوتا ہے جو اب ختم ہوا


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.