ETV Bharat / state

سرینگر کے باغ مہتاب علاقے میں تیندوا نمودار

author img

By

Published : Dec 29, 2020, 5:20 PM IST

سرینگر کے باغ مہتاب علاقے میں تیندوا نمودار ہونے سے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے، تاہم محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم تیندوے کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔

سرینگر کے باغ مہتاب علاقے میں تیندوا نمودار
سرینگر کے باغ مہتاب علاقے میں تیندوا نمودار

جموں و کشمیر کے دارلحکومت سرینگر کے باغ مہتاب علاقے میں ایک تیندوے کو بستی میں دیکھا گیا ہے جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔

علاقے میں تیندوے کی موجودگی کا ایک ویڈیو سے معلوم ہوا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب گشت کر رہا ہے۔

سرینگر کے باغ مہتاب علاقے میں تیندوا نمودار

ویڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ تیندوا اس بستی کے ایک رہائش مکان کے صحن سے دیوار سے کود کر بستی سے باہر بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مقامی شہریوں میں خوف پیدا ہونے کے علاوہ یہ سوال بھی پیدا ہوا ہے کہ آخر تیندوا سرینگر کی اس بستی میں کیسے پہنچا؟ کیونکہ یہ علاقہ داچھی گام نیشنل پارک سے کافی دوری پر واقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار اس تیندوے کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.