ETV Bharat / state

مرکزی وزراء کا جموں و کشمیر کا دورہ متوقع

author img

By

Published : Sep 3, 2021, 3:22 PM IST

مرکزی وزراء کا جموں و کشمیر کا دورہ متوقع
مرکزی وزراء کا جموں و کشمیر کا دورہ متوقع

مرکزی کابینہ میں شامل نئے وزراء کا 10ستمبر سے جموں وکشمیر کے دورے پر آنے کی توقع ہے۔

مرکزی کابینہ میں شامل متعدد وزراء اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے خصوصی عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت جموں وکشمیر کا دورہ کریں گے۔

ستمبر کی 10تاریخ سے نو ہفتوں تک جاری رہنے والے اس خصوصی پروگرام میں 8سے 10 افراد پر مشتمل وفد کی صورت میں یہ وزراء باری باری جموں وکشمیر کا دورہ کریں گے۔

اسی کڑی کے تحت اگلے ہفتے کم از کم آٹھ وزراء مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کا دورہ کرکے عوام، انتظامیہ اور پنچایتی راج اداروں کے عہدیداران سے بات چیت کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ 5اگست2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کئی مرکزی وزراء جموں وکشمیر کا دورہ کر چکے۔ جبکہ گزشتہ برس کم وبیش 36مرکزی وزراء نے یوٹی کا دورہ کرکے متعدد وفود سے ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں: کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق: طالبان

ادھر رواں برس جولائی کے مہینے میں مرکزی کابینہ میں شامل کئے گئے نئے وزراء جموں و کشمیر کا دورہ کرکے لوگوں سے بات چیت کریں گے۔

مزید پڑھیں: چیف سیکرٹری نے کووڈ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میں لوک سبھا اسپیکر سمیت 13ارکان پارلیمان نے جموں وکشمیر اور لداخ کے ایک ہفتے کا طویل دورہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیلانی کی وفات: کشمیر میں سخت بندشیں جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.