ETV Bharat / state

Crime News سرینگر میں خود کشی کی دو کوششیں ناکام

author img

By

Published : Jul 1, 2023, 2:57 PM IST

وادی کشمیر میں نوجوانوں اور دیگر افراد کی جانب سے خودکشی کی خبریں آئے دن موصول ہوتی رہتی ہے۔ جو معاشرہ کے لئے باعث تشویش ہے۔ Crime News

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر (جموں و کشمیر): مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دار الحکومت سرینگر میں دو عام شہریوں کی جانب سے دریا جہلم میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کہ کوشش کو انتظامیہ کی جانب سے ناکام بنادیا گیا تاہم شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ اور بارہمولہ میں دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہے۔

سرینگر پولیس کے مطابق، شہر سرینگر کے زینہ کدل علاقے میں دریا جہلم میں ایک خاتون نے چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی. اسی طرح چھتہ بل علاقے میں ایک دماغی طور پر غیر مستحکم شخص نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی. ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں افراد کی جانب سے خود کشی کی کوششوں کو اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور ریور پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے ناکام بنادیا گیا. خاتون اور اس شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید کاروائی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: معاشی بدحالی ذہنی تناؤ کی سب سے بڑی وجہ، ماہر نفسیات ڈاکٹر منصور حسین

وہیں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے آج صبح ایک خاتون کی لاش نالہ مدھومتی سے برآمد کی گئی ہے. اس کے مزید تین روز سے لاپتہ سکھ شخص کی لاش بھی دریائے جہلم سے برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق، نالہ مدھومتی سے برآمد لاش کی ابھی شنخت نہیں ہوپائی ہے۔ وہیں سکھ شخص کی شناخت راجندر سنگھ عرف راجو ساکن سنگری کالونی بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ متوفی 28 جون کو لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ دونوں لاشوں کو طبی قانونی کاروائی کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.