ETV Bharat / state

Fire Incident in Srinagar سرینگر میں آتشزدگی، دو مکان مکمل خاکستر

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 5:41 PM IST

پائین شہر کے گنجان آبادی والے علاقے عالمگیری بازار میں آتشزدگی کی ہولناک واردات 2 مکان خاکستر ہوگئے۔ Houses Totally Damaged in Fire

Houses Totally Damaged in Fire
آتشزدگی میں مکان مکمل خاکستر

سرینگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے گنجان آبادی والے علاقے عالمگیری بازار میں آتشزدگی کی بھیانک واردات پیش آئی جس میں دو رہائشی مکان پوری طرح خاکستر ہوئے۔ فائر اینڈ ایمرجنسی اور پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ Fire Broke Out in Alamgiri Bazar Srinagar

آتشزدگی میں مکان مکمل خاکستر

اس معاملے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ پائین شہر کے عالمگیری بازار علاقے میں جمعرات بارہ بجے کے قریب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل ایک مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی پولیس کی مدد سے اگرچہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران دو مکان مکمل طور پر خاکستر ہوئے جبکہ تیسرے کو جزوی نقصان پہنچا۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ جمعرات کے روز پائین شہر کے گنجان آبادی والے علاقے عالمگیری بازار میں آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ گنجان آبادی کے باوجود بھی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں نے آگ کو بجھایا۔ اُن کے مطابق سات فائر ٹینڈز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.