ETV Bharat / state

Chakka Jam Across JK ٹرانسپورٹرس نے 17 اپریل کو جموں وکشمیر میں چکہ جام کی کال دی

author img

By

Published : Apr 13, 2023, 7:37 PM IST

جموں کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اس ماہ کی 17 تاریخ کو پورے یو ٹی میں چکہ جام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ تمام وابستہ تنظیموں نے اس ہڑتال کال کی حمایت کی۔

Transporters Declare Chakka-Jam Across JK on 17 April
ٹرانسپورٹرس نے 17 اپریل کو جموں وکشمیر میں چکہ جام کی کال دی

سرینگر: جموں وکشمیر ٹرانسپورٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن نے بدھ کے روز کہا کہ جموں وکشمیر میں 17 اپریل کو ٹرانسپورٹرس کی جانب سے ہڑتال کی جائے گی۔ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری شیخ محمد یوسف نے کہا کہ ٹرانسپورٹس نے اپنے مطالبات کو پورے کرنے کے لیے 17 آپریل کو ایک روزہ ہڑتال کی کال دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز اور کمپنیوں اور تمام طبقات کی یونینوں کی ایک میٹنگ پارم پورہ سرینگر میں منعقد ہوئی اور اس میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ جموں و کشمیر میں 3.5 لاکھ لوگ ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ہیں جنہیں حکومت مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ٹرانپورٹرس کو گونا گوہ مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے، چاہیے وہ ٹیکس ہو ، فیس یو یا جرمانے کی صورت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرس کے بہت سارے مطالبات ہے، جنہیں سرکار کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور جموں صوبوں کے ٹرانسپورٹروں نے متفقہ طور پر اس ماہ 17کی اپریل کو ایک روزہ چکہ جام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ 17 اپریل کو لیلۃ القدر منائی جائے گی تو عوام کی سہولت کے لیے گاڑیاں شام 6 بجے کے بعد تمام درگاہیوں اور مساجد کے لیے دستیاب ہونگی۔

مزید پڑھیں: Transporters Called Off One Day Strike Call: انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرس نے ہڑتال کال مؤخر کی

بتادیں کہ گزشتہ برس ٹرانسپورٹرس نے اپنے مطالبات منوانے کے حق میں 30 مارچ کو مکمل چکہ جام کا اعلان کیا تھا، بعد میں ٹرانسپورٹرس نے اس ہڑتال کال کو مؤخر کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.