ETV Bharat / state

اچانک کشمیر چھوڑنے سے سیاح و یاتری مایوس

author img

By

Published : Aug 3, 2019, 2:05 PM IST

وادی کشمیر میں گورنمنٹ انتظامیہ کی جانب سے امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کے لیے جاری کیے گئے حکمنامے پر عمل کرتے ہوئے یاتریوں اور سیاحوں کے واپس اپنے گھروں کی جانب جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اچانک کشمیر چھوڑنے سے سیاح و یاتری بددل

اس ضمن میں بس اسٹیشنوں اور سرینگر ائرپورٹ پر یاتری اور سیاح ٹکٹ ملنے کے انتظار میں ہیں اور سینکڑوں سیاح اپنا دورہ وسط میں ہی ختم کرنے سے بے حد ناخوش اور مایوس نظر آ رہے ہیں۔

جہاں ایک طرف وادی کی عوام ان احکامات سے پریشانی ہے وہیں واپس جا رہے یاتریوں اور سیاحوں کا ماننا ہے کہ ’’انتظامیہ کی طرف سے یہ فیصلہ غلط طریقے سے لیا گیا ہے‘‘ کیونکہ وہ کشمیر میں بالکل بھی غیر محفوظ محسوس نہیں کر رہے تھے۔

اچانک کشمیر چھوڑنے سے سیاح و یاتری بددل

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یاتریوں اور سیاحوں کا کہنا تھا کہ ’’وادی کشمیر کا موسم اور یہاں کے لوگ بڑے ہی مہمان نواز ہیں۔ ہمیں کسی بھی طرح کی کوئی تکلیف نہیں ہوئی لیکن انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے چلتے ہمیں واپس لوٹنا پڑ رہا ہے۔‘‘

انکا مزید کہنا تھا کہ ’’اس فیصلے سے نہ صرف ہمیں مالی نقصان ہوا ہے بلکہ سیر و تفریح بھی ٹھیک سے نہیں ہو پائی۔‘‘

یاتریوں نے خدشہ طاہر کیا کہ ’’ہم تو آج یا کل لوٹ رہے ہیں مگر یہاں کی عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو بہت ہی پریشان کن ہے۔‘‘

Intro: وادی کشمیر میں گورنمنٹ انتظامیہ کی جانب سے امرناتھ یاتریوں اور ٹورسٹ کے لیے جاری کیے گئے حفاظتی احکامات کے پیش نظر یاتریوں نے واپس اپنے گھر جانے کا سفر شروع کر دیا ہے۔


Body:جہاں ایک طرف وادی کی عوام ان احکامات سے پریشانی اور اور تشویشناک صورتحال سے دوچار ہو رہی ہے وہی لوٹ رہے یاتریوں کا ماننا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے یہ فیصلہ غلط طریقے سے لیا گیا کیونکہ وہ کشمیر میں بالکل بھی غیر محفوظ محسوس نہیں کر رہے تھے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یاتریوں نے کہا کی وادی کشمیر کا موسم اور یہاں کے لوگ بڑے ہی مہمان نواز ہیں۔ ہمیں کسی بھی طریقے کی کوئی بھی تکلیف نہیں ہوئی لیکن انتظامیہ کی طرف سے آئے احکامات کے چلتے ہمیں واپس لوٹنا پڑ رہا ہے۔ اس فیصلے سے نہ صرف ہمیں مالی نقصان ہوا بلکہ سیر و تفریح بھی ٹھیک سے نہیں کر پائے۔

ان کا کہنا ہے ہم تو آج یا کل میں لوٹ رہے ہیں مگر یہاں کی عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو بہت ہی غلط ہے۔


Conclusion:exclusive videos of airport will be sent via mail

Bytes:


1. Sidhartha, Tourist from UP
2. Divya, Tourist from UP
3. Gulshan, Yatri from Haryana
4. Vikas, Yatri from Haryana
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.