ETV Bharat / state

کرگل وجے دیوس کی 22 ویں سالگرہ کی تقریبات جاری

author img

By

Published : Jul 25, 2021, 10:57 PM IST

Updated : Jul 26, 2021, 6:57 AM IST

مرکز کے زیر انتظام لداخ کے دراس علاقے میں کارگل وجے دیوس کی 22 ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز اتوار کے روز سے کیا گیا اور آج 26 جولائی تک جاری رہیں گی۔

Kargil Vijay
کرگل وجے

سرینگر میں مقیم دفاعی ترجمان کرنل عمروں موسوی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "اتوار کو سویرے دراس کے نزدیک واقع لموچیں علاقے میں فوج نے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کے دوران آپریشن وجے کے حوالے سے فوج کی بہادری کی کہانیاں بیان کی گئی۔"

Kargil Vijay
کرگل وجے

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ "کارگل جنگ کے دوران ٹائیگر ہل اور دیگر واقعات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس خصوصی تقریب پر کارگل جنگ کے ہیروز اور اُن کے کنبے کے مزید دیگر فوجی اہلکار بھی موجود تھے۔ جنگ کی کہانی سن کر وہاں موجود سامعین کی آنکھیں نم ہو گئی۔"

Kargil Vijay
کرگل وجے

ترجمان کے مطابق "دن کے آخر میں تقریبات کو کارگل وار میموریل منتقل کیا گیا جہاں ملٹری بینڈ نے اپنا نمونہ پیش کیا۔ جس کے بعد بیٹنگ دی ریٹریت تقریب ہوئی جس کے دوران وہاں موجود افراد نے جنگ کے دوران ہلاک ہوئے فوجیوں کو خاموش خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مزید 559 لیمپ بھی جلائے گئے۔"

Kargil Vijay
کرگل وجے

یہ بھی پڑھیں:

President Kovind Visit: رام ناتھ کووند جموں کشمیر اور لداخ کے چار روزہ دورہ پر

Kargil Vijay
کرگل وجے

"دن کی آخری تقریب میں موسیقار امان چندر نے شام کے موقع پر اپنی موسیقی کی پرفارمنس سے سامعین کا دل جیت لیا۔ اس کے بعد ہلاک فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فوج کے بینڈ نے پرفارم کیا۔ اور پھر آخر میں کیپٹن وکرم بترا کی بائیوپک، ’شیرشاہ‘ کا ٹریلر بھی ریلیز کیا گیا اور ناردرن کمانڈ کے ذریعہ تیار کردہ ایک نغمہ 'ما تیری قسم' بھی پیش کیا گیا۔"

Last Updated :Jul 26, 2021, 6:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.