ETV Bharat / state

Tariq Hameed Karra on Azad's Resignation آزاد نے بی جے پی کے مشن کیلئے استعفی دیا

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 4:20 PM IST

Updated : Aug 27, 2022, 4:41 PM IST

جموں و کشمیر کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن و پردیش کانگریس کمیٹی میں سیاسی امور کے چیئرمین طارق حمید قرہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بی جے پی ایک مرتبہ پھر اپنے مقصد میں کامیاب ہوئی کیونکہ بی جے پی کی حمایت سے غلام نبی آزاد اپنی ایک نئی پارٹی بنانے جارہے ہیں تاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔ Tariq Hameed Karra on Azad's Resignation

Azad Has Fallen Into BJP's Fragmentation Process, questions on  timing of resignation:karra
بی جے پی کے مشن کو انجام دینے کیلئے آزاد نے دیا ہے استعفی

سرینگر: انڈین نیشنل کانگریس سے غلام نبی آزاد کا مستعفی ہونا کوئی حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ معاملات پہلے سے طے تھے کہ بی جے پی کے مشن کو انجام دینے کے لیے کب اور کیسے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرنی ہے۔ ان باتوں کا اظہار کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن اور پردیش کانگریس کمیٹی میں سیاسی امور کے چیئرمین طارق حمید قرہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ Press conference Tariq Hameed Karra

بی جے پی کے مشن کو انجام دینے کیلئے آزاد نے دیا ہے استعفی

انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد کا پارٹی سے استعفی دینا ذاتی طور پر میری لیے کوئی حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ معاملات اس وقت سے طے ہورہے تھے جب ایوان بالا میں وزیر اعظم نریندر مودی نے الوداع تقریب کے دوران نہ صرف آزاد کی تعریف کی بلکہ وہاں جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے تھے، جب کہ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آزاد صاحب کی صلاحیتوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ Tariq Hameed Karra on Azad's Resignation


انہوں نے کہا کہ پانچ صفحات پر مشتمل غلام نبی آزاد نے اپنے استعفی میں تقریباً ساڑھے تین صفحوں پر کانگریس کے ساتھ اپنے سفر کا تذکرہ کیا ہے۔ وہیں ڈیڑھ صفحے پر انہوں نے راہل گاندھی کے کام کرنے کے طریقے پر سوالات کھڑا کر کے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے، لیکن استعفے میں نظریہ کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا گیا، جس سے یہ عیاں ہوجاتا ہے کہ انہوں نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کی ہے۔ Karra Slams Azad's Resignation Letter

طارق حمید قرہ نے کہا کہ یہ بات بھی سمجھنے کی ضرورت یے کہ کانگریس پارٹی سے ان کے اختلافات اس نظریہ اور لائحہ عمل سے بھی ہے جو کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی ان فرقہ پرستوں طاقتوں، سیکولرازم کے مخالف، ہندو مسلم میں تفرق پیدا کرنے والوں اور مندر مسجد کے نام پر ملک کو باٹنے والوں کے خلاف اپنانا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Farooq Abdullah on Azad آزاد کے انتخابات میں حصہ لینے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، فاروق عبداللہ



انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ آزاد صاحب کا استعفی اسی وقت کیوں آتا جب کانگرس کی صدر سونیا گاندھی علاج کی خاطر بیرون مالک میں ہیں جب کہ پارٹی سے کنارہ کشی اس میٹنگ کے بعد ہی کیوں کی جاتی ہے جو کہ حال ہی میں جموں وکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور کے حوالے نئی دلی میں وزیر داخلہ کی قیادت منعقد ہوتی ہے۔

پریس کانفرس کے دوران طارق حمید قرہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بی جے پی ایک مرتبہ پھر اپنے مقصد میں کامیاب ہوئی کیونکہ بی جے پی کی حمایت سے غلام نبی آزاد اپنی ایک نئی پارٹی بنانے جارہے ہیں تاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔

واضح رہے کانگرس کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد نے جمعہ کو پارٹی کے سبھی عہدوں اور بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا جب کہ اس کے فورا بعد آزاد کی حمایت میں جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے چند سینیئر رہنماؤں نے بھی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے اپنا استعفی پیش کیا۔Congress Leaders Resign in JK

مزید پڑھیں:

JKPCC President on Azad's Resignation کسی کے جانے سے پارٹی ختم نہیں ہوتی

Last Updated :Aug 27, 2022, 4:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.