ETV Bharat / state

بِیٹ باکسنگ کے ماہر سفیان رؤف سے خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Feb 12, 2021, 11:10 PM IST

Updated : Feb 13, 2021, 4:22 PM IST

sufiyan rauf a beat boxer from kashmir
بیٹ باکسنگ کے ماہر سفیان رؤف

سرینگر کے صورا بثتھپورا علاقے کے رہنے والے سفیان رؤف، یوٹیوب کے ذریعہ بیٹ باکسنگ سیکھنے کے بعد آج مختلف سازوں کی دھنیں ترتیب دیتے ہیں۔

موسیقی کی دھنیں ترتیب دینے کے لیے آلات کا استعمال عام سی بات ہے، لیکن کچھ لوگ ایسی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں کہ انہیں آلات کا محتاج ہی نہیں ہونا پڑتا، سرینگر کے صورا بثتھپورا علاقے کے رہنے والے سفیان رؤف بیٹ باکسنگ کرکے مختلف سازوں کی دھنیں ترتیب دیتے ہیں۔ یہ آوازیں موسیقی کی آوازوں سے اتنی ملتی جلتی ہیں کہ بعض مرتبہ ماہرین بھی ان آوازوں اور اصل موسیقی میں فرق نہیں کر پاتے ہیں۔

بیٹ باکسنگ کے ماہر سفیان رؤف سے خصوصی گفتگو

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سفیان نے کہا کہ انھوں نے بیٹ باکسنگ یوٹیوب کے ذریعہ سیکھا ہے لیکن مسلسل مشق کرنے سے ان کی دھنیں بھی مزید بہتر ہوتی جارہی ہیں۔
بیس برس کے سفیان کے والدین نے بیٹ باکسنگ کے بارے میں کچھ بھی معلومات نہ ہونے کے باوجود ہر قدم پر اس کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے اس میدان میں وہ مسلسل ترقی کرتا گیا۔

سفیان رؤف نے اپنے پانچ برس کے بیٹ باکسنگ کیریئر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پہلے شو کے دوران کافی گھبراہٹ کا شکار تھا لیکن آج کافی بہتر محسوس کرتا ہوں جس کی وجہ سے اب کافی اچھی بیٹ باکسنگ بھی کرتا ہوں۔

انھوں بیٹ باکسنگ کے بارے میں کہا کہ اس موسیقی سے سب سے زیادہ گلے پر زور پڑتا ہے، اس لیے مشق کے وقت زیادہ جوش میں آکر گلے پر زیادہ طاقت نہیں لگانا چاہیے، انھوں نے مزید کہا کہ وادی میں بھی اب اس کی طرف نوجوانوں کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ خصوصی میڈیا آلات کی مدد کے بغیر موسیقی تخلیق کرنے کے فن کو بیٹ باکسنگ کہا جاتا ہے، بیٹ باکسنگ ایک فن ہے، جس میں منہ، ناک کی بانسوں، نتھنوں اور گلے سے موسیقی کی آوازیں بغیر کسی آلے کے نکالی جاتی ہیں اور بعض مرتبہ اس مقصد کے لیے ہاتھ، پاؤں اور دیگر اعضاء کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

Last Updated :Feb 13, 2021, 4:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.